بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

سفیل احمد،نفید بی بی اور پلوشہ نام رکھنے کا حکم


سوال

سفیل احمد،نفید بی بی اور پلوشہ نام رکھنا کیسا ہے اور ان کے کیا معانی ہے؟

جواب

والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے کی پیدائش کے بعد اس کے لیے اچھا نام تجویز کریں،نام رکھنے میں نسبت یا  معنی کی رعایت رکھنا ضروری ہے کیونکہ اچھے اور بامعنی نام کا اثر اچھا ہوتا ہے اور برے نام کا اثر برا۔چنانچہ اگر ایسا نام رکھا گیا ہو جو معنی کے لحاظ سے  اچھا نہ ہو تو اس کو تبدیل کرنا چاہیے۔

صورت مسئولہ کے مطابق"   سفیل احمد" نام میں   "سفیل"   اگر سِفل  سے   تصغیر کا صیغہ لیا جائے تو اس صورت میں اس کا معنی ( سب سے زیادہ پستی،نشیب،فضلہ اور کمینہ)کے ہے جبکہ" نفید" نام   بھی ،  اگر  نَفَدَ سے تصغیر کا صیغہ لیا جائےتو اس کا معنی ہے ( زیادہ فناء ہونا ،ختم ہوجانا)معنی کےاعتبار سے  سفیل اور نفید  نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔اور " پلوشہ "  عربی زبان کا لفظ نہیں ، بلکہ یہ اردو   زبان کا لفظ ہے ، جس کے معنی چاند کی روشن کرنوں کے آتے ہیں یہ نام رکھ سکتے  ہیں۔

 

عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم، وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم.(سنن أبي داؤد،كتاب الأدب،باب في تغيير الأسماء، ج2،ص320)

التسمیة باسم لم یذکره الله تعالی فی عبادة ولا ذکر رسول الله صلی الله علیه وسلم ولا يستعمله المسلمون تکلموا فيه، والأولی أن لا یفعله......وکان رسول الله صلی الله علی وسلم یغیر الاسم القبیح الی الحسن. جاءه رجل یسمی اصرم فسماه زرعة.  (رد المحتار على الدر المختار،كتاب الحظر والإباحة،باب الاستبراء وغيره،ج:9،ص:599)


فتویٰ نمبر : 5787/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں