بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
مسافر کے لیےنماز عصر میں قصر اور اتمام کی ایک صورت
سوال
میں اپنے گھر سے ایک جگہ جارہاتھا،جہاں جانے کے تین راستے ہیں۔ وہ جگہ پہلے راستہ سے 65 کلو میٹر ،دوسرے راستے سے 72 کلو میٹراور تیسرے راستے سے 91 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔میں پہلے راستہ سےہوکر اس علاقہ میں چلا گیا اوروہاں دو ،تین دن قیام کے بعد گھر واپس آنے کے لیے تیسرے والے راستے کو اختیار کیا۔میرے واپس روانہ ہونے سے قبل عصر کی نما ز کا وقت ہو گیا۔اب سوال یہ ہےکہ میں عصر کی نما ز میں قصرکروں یا اتمام؟
جواب
اگر ایک شخص ایسی جگہ سفر پر جارہاہو ،جہاں جانے کے لیے ایک سے زائد راستے ہوں ،بعض طویل اور بعض مختصر ،طویل راستہ مسافت شرعی کی مقدار میں ہو اور مختصر راستہ اس سے کم ہوتو جس راستے سے سفر کررہاہواسی کا اعتبار ہوگا۔نیز سفر اور اقامت کی نماز میں آخر وقت کااعتبا ہوگا، اگر ایک شخص ابتدا ء وقت میں مقیم ہو اور اخیر وقت میں مسافر ہوجائے اور ابھی تک نماز ادا نہ کی ہوتو قصر کرے گااور اگر نماز فوت ہوگئی تو قضا بھی قصر کے ساتھ ہو گی۔لیکن اگر ایک شخص ابتدا میں مسافر ہو اور اخیر وقت میں مقیم ہو جائے اور نماز ابھی نہ پڑھی ہو تو اتمام کرے گااورنماز فوت ہوجانے کی صورت میں قضا بھی مکمل نماز کی اد اکرنی ہوگی۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر سائل عصر کی نماز گھر کی طرف واپس روانہ ہونے سے پہلے اسی علاقہ میں ادا کرے تو اتمام کرے گاکیونکہ ابھی تک سفر شروع نہیں کیا ہے،لیکن اگر وہاں نماز اداکیے بغیر اس لمبے راستے سے روانہ ہوجائے تو اب چونکہ وہ سفر شرعی پر ہے اس لیےراستے میں عصر کی نماز میں قصر کرےگا۔
وتعتبر المدة من أي طريق أخذ فيه، كذا في البحر الرائق فإذا قصد بلدة وإلى مقصده طريقان أحدهما مسيرة ثلاثة أيام ولياليها والآخر دونها فسلك الطريق الأبعد كان مسافرا عندنا، هكذا في فتاوى قاضي خان، وإن سلك الأقصر يتم، كذا في البحر الرائق.(الفتاوى الهندية،كتاب الصلاة،باب الخامس عشر:في صلاة المسافر،ج:1،ص:199)
"والمعتبر فيه" أي لزوم الأربع بالحضر والركعتين بالسفر "آخر الوقت" فإن كان في آخره مسافرا صلى ركعتين وإن كان مقيما صلى أربعا لأنه المعتبر في السببية عند عدم الأداء فيما قبله من الوقت فتلزمه الصلاة لو صار أهلا لها في آخر الوقت ببلوغ وإسلام وإفاقة من جنون وإغماء وطهر من حيض ونفاس (مراقي الفلاح شرح نورالإيضاح، باب صلاةالمسافر،ص:348)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں