بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 26/10/2026 |
دارالافتاء
امتحانی ڈیوٹی میں نقل کی اجازت کےلیے دعوت کھانے اور کھلانے کا حکم
سوال
میں ایک ٹیچر ہو ں۔ میٹرک وغیرہ کے امتحانات میں دوسرے سکول میں ہماری ڈیوٹی لگتی ہے،جس کا معاوضہ حکومت کی طرف سے ملتا ہے۔امتحانات کے دنوں میں وہاں کے اساتذہ اور اکثر وہ طلبا جو اس سکول میں امتحان دیتے ہیں ،آپس میں رقم جمع کرتے ہیں اور ڈیوٹی والے اساتذہ کے لیے دعوتوں کا اہتمام کرتے ہیں ۔ ڈیوٹی والے اساتذہ کی مہمان نوازی مقصود ہوتی ہے،تاکہ وہ امتحان میں شریک طلبا کو دوران امتحان نقل کے اجازت دیں۔یہ کھانا پینا شرعاً کیسا ہے؟اگر1۔دعوت اساتذہ کی طرف سے ہو۔2۔طلبا نے رضامندی سے دعوت کی رقم جمع کی ہو۔3۔طلبا سے زبردستی پیسے جمع کیے گئے ہوں۔
جواب
امتحان کا مقصد طالب علم کی ذہنی صلاحیت اور استعداد کا جانچنا ہوتاہے ،اگر وہ اس میں کامیاب ہوجائے تو اگلے کلاس میں ترقی یا مقرر شدہ ڈگری کا اہل قرار دیا جاتاہے۔اس لیے نقل کرکے امتحان پاس کرنا نہ صرف جھوٹ اور دھوکہ ہے بلکہ امانت اور دیانت کے بھی خلاف ہے۔اسی طرح نقل کی اجازت دینا یا اس میں کسی قسم کی مدد کرنااپنی منصبی ذمہ داری میں خیانت اور گناہ کے کام میں تعاون ہے۔لہذا نقل کرنا یا نقل کروانا دونوں شرعاًاور قانوناًجرم ہے۔نیز اس مقصد کے لیے دعوت کرنا رشوت کے زمرے میں داخل ہوکر ناجائز ہے۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر دعوت کا مقصدامتحان میں نقل کی اجازت دینا ہو ،تویہ رشوت ہے،اس قسم کی دعوت کرنا اور ایسی دعوت سے کھانا دونوں ازروئے شریعت جائز نہیں ۔اور اگر دعوت کا انتظام طلبا سے زبردستی رقم جمع کرکے کیا گیا ہو ،تو چونکہ اس میں کسی کا مال اس کی رضامندی کے بغیر استعمال کرنا ہے، جس سے حدیث شریف میں ممانعت آئی ہے۔اس لیے اس میں رشوت کے ساتھ ساتھ دوسرا گناہ بھی ہے ۔ لہذا امتحانی ڈیوٹی والے اساتذہ اپنے لیےخودکھانے پینےکا بندوبست کریں اور ایسی دعوتوں سے مکمل اجتناب کریں ۔ ہاں اگر کسی ادارے میں بطورضیافت بوقت ضرورت عام کھانا کھلایا جاتا ہو یا چائے پلائی جاتی ہو،تو وہ مروت کے زمرہ میں آتاہے۔
قال الله تعالى:وَتَعَاوَنُواْ عَلَى ٱلۡبِرِّ وَٱلتَّقۡوَىٰۖ وَلَا تَعَاوَنُواْ عَلَى ٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡعُدۡوَٰنِۚ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَۖ إِنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ۔(المائدہ ،5/3)
عن أبي حرة الرقاشي، عن عمه، قال: كنت آخذا بزمام ناقة رسول الله صلى الله عليه وسلم في أوسط أيام التشريق، أذود عنه الناس، فقال: " يا أيها الناس، هل تدرون في أي يوم أنتم؟ وفي أي شهر أنتم؟ وفي أي بلد أنتم؟ " قالوا: في يوم حرام، وشهر حرام، وبلد حرام. قال: " فإن دماءكم وأموالكم وأعراضكم عليكم حرام، كحرمة يومكم هذا، في شهركم هذا، في بلدكم هذا، إلى يوم تلقونه (ثم قال: " اسمعوا مني تعيشوا، ألا لا تظلموا، ألا لا تظلموا، ألا لا تظلموا، إنه لا يحل مال امرئ إلا بطيب نفس منه".)(مسند احمد ،باب : حديث عم بي حرة الرقاشي،ج:34،ص:99،رقم الحديث:20690)
ونوع منها أن يهدي الرجل إلى رجل مالا بسبب أن ذلك الرجل قد خوفه فيهدي إليه مالا ليدفع الخوف عن نفسه، أو يهدي إلى السلطان مالا ليدفع الظلم عن نفسه، أو عن ماله وهذا نوع لا يحل الأخذ لأحد، وإذا أخذ يدخل تحت الوعيد المذكور في هذا الباب.وهل يحل للمعطي الإعطاء.؟عامة المشايخ على أنه يحل؛ لأنه يجعل ماله وقاية لنفسه، أو يجعل بعض ماله وقاية للباقي.ونوع منها أن يهدي الرجل إلى رجل مالا ليسوي أمره فيما بينه وبين السلطان ويعينه في حاجته، وإنه على وجهين.الوجه الأول أن تكون حاجته حراما، وفي هذا الوجه لا يحل للمهدي الإعطاء ولا للمهدى إليه الأخذ (الفتاوى الهنديه،كتاب ادب القاضي،الباب التاسع:وما يتصل بهذالفصل الرشوة،ج:3،ص:296)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 330
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 247
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 902
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 456
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 113
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 478
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 103
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 325
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1199
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں