بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 23/10/2026 |
دارالافتاء
زندگی میں ایک بیٹے کے لئے پلاٹ خریدنا یا کچھ رقم الگ کرنا
سوال
میرا ایک بیٹا اورایک بیٹی شادی شدہ ہیں اور بر سر روزگار ہیں ،جبکہ ایک بیٹااور ایک بیٹیth 9 کلاس میں پڑھ رہے ہیں اور میرا بیٹا ذہنی طور پر کمزور ہے، میری ریٹائرمنٹ میں کچھ سال باقی ہیں تو ان کی شادی کی نیت سے اور کمزور بچے کی آمدن کی نیت سے پلاٹ خریدنا یا کچھ رقم الگ کرنا کیاجائز ہے؟
جواب
ہرشخص اپنی زندگی میں بحالت صحت اپنی مملوکہ جائیداد میں ہر قسم کے جائز مالکا نہ تصرفات کر سکتا ہےجس میں ہبہ بھی داخل ہےچاہے اپنی اولاد کو ہبہ کرے یا کسی اجنبی کو،تاہم ہبہ تام ہونے کے لئے قبضہ شرط ہے،البتہ اگر اولاد میں کسی ایک کو ہبہ کرے اور وہ نابالغ ہو تو قبضہ ضروری نہیں فقط ایجاب کرنے سے بھی وہ مالک بن جاتا ہےبشرط یہ کہ موہوبہ چیز معلوم ہو،لیکن ایسا طریقہ اختیار کرنا بھی جائزنہیں جس میں کچھ ورثاء کے علاوہ باقی محروم ہوجائیں۔
صورت مسؤلہ میں سائل اگرچھوٹے بیٹے اور بیٹی کی شادی یا آمدن کی نیت سے پلاٹ خریدے لیکن ان کو ہبہ کئے بغیراپنی ملکیت میں رکھے تو تو شرعا اس میں کوئی حرج نہیں ،البتہ اگران کواس پلاٹ یا رقم کا مالک بنانا چاہتا ہواور وہ بالغ ہوں تو ان کو قبضہ دینا ضروری ہے ،اور اگر وہ ابھی نا بالغ ہوں تو قبضہ دینا ضروری نہیں صرف ہبہ کرنےسے بھی وہ مالک بن جائیں گے۔
"ولا يتمّ حكم الهبة إلا مقبوضة،ويستوي فيه الأجنبيّ والولد إذا كان بالغاً ... هكذا في(المحيط). (الفتاوى الهنديه،كتاب الهبة،الباب الثاني:فيما يجوز من الهبة وما لا يجوز،ج:4،ص:399)
"رجل وهب في صحته كل المال للولد جاز في القضاء،ويكون أثما فيماصنع"(الفتاوى الهندية،كتاب الهبة،الباب السادس في الهبة للصغير،ج:4،ص:417)
"يشترط أن يكون الواهب عاقلاً بالغاً، فبناء عليه لا تصحّ هبة الصغيروالمجنون والمعتوه،وأما الهبة لهؤلاء فصحيحة" (شرح المجله،سليم رستم باز،المادة:859,ص:472،ج:1)
"يملك الصغير المال الذي وهبه إياه وصيّه،أو مربّيه يعني من يحفظه في حجره ويعوله سواء كان المال في يده أو كان وديعة عند غيره بمجرّد الإيجاب أو بمجرْد قول الواهب: (وهبت)، ولا يحتاج إلى القبض. أى أن هبة من له ولاية على الصغير كأبيه،ووصيّه،ومن يعوله كالأخ،والعمّ عند عدم الأب تتمّ بمجرّدالإيجاب فقط دون حاجة القبول والقبض بشرط أن يكون الموهوب معلوماً.(شرح المجلة،سليم رستم باز،المادة:851،ص:468،ج:1)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں