بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 26/10/2026

دارالافتاء

 

وکیل کے لیے معین مصرف کے علاوہ میں رقم خرچ کرنا


سوال

اگر کوئی شخص کسی مدرسہ  میں بچوں کے لیے قرآن مجید خریدنے کے لیے رقم دے، اسی وقت کوئی انسان بہت زیادہ مجبور ہو   (قرض میں مبتلا ہو)تو  وہ قرآن مجید خریدنے کی رقم اس مجبور انسان کو دینا کیسا ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ کسی ادارہ  میں کوئی شخص کسی  متعین مصرف پر خرچ کرنے  کے لیے رقم دے تو اس کی پابندی ضروری ہے ،  کیونکہ متولی  دینے والے  کی طرف سے وکیل ہوتا ہے اور وکیل کے لیے جائز نہیں کہ  مؤکل کی اجازت کے بغیر اس کی رقم کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرے۔

لہذا صورت مسئو لہ کے مطابق اگر کو ئی شخص مدرسہ میں بچوں کے لیے  قرآن مجیدخریدنے کے لیے رقم دے،  تو متولی   کے لیے ضروری ہے کہ مذکورہ رقم سے بچوں  کے لیے قرآن خریدے ،  کسی مجبور انسان  کو دینے کی اجازت نہیں ۔

 

وهنا الوكيل إنما ‌يستفيد ‌التصرف ‌من ‌الموكل وقد أمره بالدفع إلى فلان فلا يملك الدفع إلى غيره.( ردالمحتار على در المختار ، كتاب الزكوة،ج:3،ص:369)


فتویٰ نمبر : 5782/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں