بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

روح نکلنے سے متعلق تحقیق


سوال

جب آدمی کی روح نکلتی ہےتو کس جانب سے نکلتی ہے ،قرآن و حدیث میں اس سے متعلق کوئی رہنمائی موجود ہے؟

جواب

روح کے جسم سے نکلنے کے طریقے اور مقام کے بارے میں قرآن وحدیث میں تفصیلی معلومات  موجود نہیں، البتہ قرآن کی آیت ﴿فَلَوْلَا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ (83) ﴾ )ترجمہ:"پھر ایسا کیوں نہیں ہوتاکہ جب کسی کی جان گلے تک پہنچ جاتی ہے"( کی تفسیرمیں مفسرین نے لکھا ہے کہ روح  جسم سے نکلتے وقت حلق تک پہنچ جاتی ہے ۔ اس میں اس طرف اشارہ ہےکہ  روح قبض ہونے کی ابتدا پاؤں کی طرف  سے  ہوتی ہےاور  حلق سے ہوکر نکلتی ہے۔

 

وقوله: (فلَوْلا ‌إِذَا بلَغَتِ ‌الْحُلْقُومَ) يقول تعالى ذكره: فهلا إذا بلغت النفوس عند خروجها من أجسادكم أيها الناس حلاقيمكم.(جامع البيان عن تأويل آي القرآن، الواقعة:٨١، ج:٢٣، ص:١٥٦)

قوله تعالى: (فلولا إذا بلغت الحلقوم) أي فهلا إذا بلغت النفس أو الروح الحلقوم.(الجامع لأحكام القرآن، الواقعة:، ج:١٨، ص:٢٣٠)


فتویٰ نمبر : 6099/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں