بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 22/10/2026

دارالافتاء

 

CCTV کیمرا میں نامحرم کو دیکھنے کا حکم


سوال

میں سپر سٹور میں CCTVکیمرا دیکھنے کا کام کرتا ہوں اس میں نامحرم کو دیکھنا پڑتا ہے اور بدنظری ہوتی ہے یہ نوکری کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے اگر کوئی شخص اجرت پر کام کرتا ہو اور بذات خود اس کام میں کوئی گناہ نہ ہو، لیکن اس کام کی وجہ سے کسی اور گناہ کا مرتکب بنتا ہو تو اس کےلیے اجرت  لیناجائز ہے، البتہ گناہ کے ارتکاب کی وجہ سے گناہگار ہوگا۔

صورت مسئولہ کے مطابق اگر CCTVکیمرا سیکورٹی کےلیے لگایا گیا ہو اوراس کو دیکھنے  کی ڈیوٹی پر مامورشخص بھی سیکورٹی ہی کی نیت سے اسے دیکھتا ہوتو اس کےلیے یہ نوکری کرنا جائز ہے، البتہ اگر کیمرا لگانے کا مقصد اس میں دیکھنے کا نامحرم عورتوں کو دیکھنا ا ور تلذذ حاصل کرنا ہو  تو  اس سے گناہگار ہوگا۔

 

‌قال الله تعالى: ﴿قُلْ ‌لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذلِكَ أَزْكى لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِما يَصْنَعُونَ.﴾ (سورة النور:30 )

وإن استأجره ‌لينحت ‌له ‌طنبورا أو بربطا ففعل طاب له الأجر إلا أنه يأثم به. ( الفتاوى الهندية، كتاب الإجارة، الباب السادس عشر في مسائل الشيوع في الإجارة و الاستئجار، ج: 4،ص: 93)

الأمور بمقاصدها. (شرح مجلة لسليم رستم باز، رقم المادة:2،ج:1، ص:17)


فتویٰ نمبر : 5775/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں