بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
نمازاستسقا کا طریقہ
سوال
نماز استسقا ء کا مکمل طریقہ بتائیں ،خطبہ کونسا پڑھیں اور دعا کیسے کریں؟
جواب
واضح رہے جو نماز بارش طلب کرنے کے لئے پڑھی جاتی ہے اس کو نماز استسقا کہا جاتا ہے، نمازاستسقا کا طریقہ یہ ہے کہ امام لوگوں کے ساتھ شہر سے باہر کھلے میدان کی طرف نکلے،وہاں دو رکعات نماز بغیر اذان و اقامت کے جہرا قرات کے ساتھ اد ا کی جائے،نماز کے بعد امام زمین پر کھڑے ہو کر کسی لاٹھی یا تلوار کو ہاتھ میں لیتے ہوئے اس پر ٹیک لگا کر لوگوں کی طرف رخ کرتے ہوئے جمعہ کی طرح خطبہ پڑھے جس میں کثرت سے استغفار کرے اور اس کے متعلق قرآنی آیات کی تلاوت کرے کیونکہ توبہ و استغفار ہی بارش کے نزول کا سبب ہے،پھر امام دونوں ہاتھوں کو اٹھا کر دعا مانگے،اور دعا مانگتےوقت ہاتھوں کی پشت کو آسمان کی طرف اور ہتھیلی کو زمین کی طرف کرنا زیادہ بہتر ہے،اور مسنون ہے کہ دعا کے وقت امام قبلہ رو ہو کر نیک فالی کے طور پر چادر کو پلٹائے،جس کی صورت یہ ہے کہ چادر کو کندھوں پر ڈالے پھر چادر کا جو کنارہ دائیں کندھے پر ہے اسے بائیں کندھے کی طرف کے جائے اور جو کنارہ بائیں کندھے پر ہے اسے دائیں کندھے کی طرف لے جائے۔
عن عباد بن تميم، عن عمه،أن رسول الله صلى الله عليه وسلم، خرج بالناس ليستسقي فصلى بهم ركعتين، جهر بالقراءة فيهما، وحول رداءه، ورفع يديه، فدعا واستسقى واستقبل القبلة۔(سنن ابی داود،کتاب الصلاۃ،جماع صلاۃ الاستسقا تفریعھا،ج: 1ص:171)
وقال أبو يوسف ومحمد: يصلي الإمام بالناس ركعتين يجهر فيهما بالقراءة ثم يخطب ،ويستقبل القبلة بالدعاء ،ويقلب الإمام رداءه ولا يقلب القوم أرديتهم ولا يحضر أهل الذمة الاستسقاء۔(مختصر القدوری،كتاب الصلاة،بابالإستسقا،ص:107)
أن يصلي بهم ركعتين يجهر فيهما بالقراءة بلا أذان ولا إقامة ثم يخطب بعدها قائما على الأرض معتمدا على قوس أو سيف أو عصا خطبتين عند محمد وخطبة واحدة عن أبي يوسف حلية (قوله خلاف) ففي رواية ابن كاس عن محمد يكبر الزوائد كما في العيد والمشهور من الرواية عنهما أنه لا يكبر كما في الحلية ۔(ردالمحتار علی الدرالمختار،كتاب الصلاة، باب الإستسقاء، ج:3 ص؛71
قال صاحب الهداية:الاستسقاء عندنا دعا واستغفار فتوهم منه بعض نفی الصلاة رأسا مع أنه قال بعيده:(قلنا إنه فعله مرة وتركه أخری فلم يكن سنة ) فخرج أنه أنكر السنية دون الجواز ۔۔۔۔ويقرأ فيها سرا ولا تسن الخطبة ولصاحبيه خلاف فيهما والعمل علی مذهب الصاحبين۔ (فيض الباری علی صحيح البخاری،أبواب الاستسقا، ج:2 ص:377)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں