بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
ہمبستری سےقاصرشوہر سےطلاق یا خلع لینا
سوال
ایک شخص کا اپنی چچازادبہن کے ساتھ نکاح ہوارخصتی کے تین سال تک وہ ہمبستری سے قاصر رہانیز وہ ذہنی مریض بھی ہے ۔ا ب ان کی جدائی کی کیا صورت ہوگی لڑکا طلاق دےدے یا عورت خلع مانگے؟اسی طرح اس شخص کا والد کہتاہے کہ طلاق کے بعد اس لڑکی کا نکاح ہم اس کے بھائی کے ساتھ کرائیں گےکیا یہ نکاح کرانا ضروری ہے؟
جواب
واضح رہے کہ اگر کسی عورت کا شوہراس طرح نامرد ہو کہ نکاح کے بعد ایک مرتبہ بھی ہمبستری نہ کرسکا ہو تو عورت کو دوطرح کے اختیارات حاصل ہوتےہیں چاہے تو اپنے شوہر کے ساتھ زندگی گزارے اور چاہے تو شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرے،تاہم اگر شوہر اس کے مطالبے کے باوجود طلاق نہ دے رہاہو تو عورت اس سےخلع کا مطالبہ کرسکتی ہے اور اگر وہ خلع بھی نہ دے تو پھر عدالت سے رجوع کرسکتی ہے۔نیزجدائی حاصل کرنے کے بعد اس عورت کو اختیار ہے جہاں چاہے اپنی مرضی سے نکاح کرسکتی ہے۔
لہذا صورت مسئولہ میں اگرشوہر واقعتا ہمبستری پر قدرت نہ رکھتا ہو تو اب اگر بیوی اپنے شوہرکے ساتھ رہناچاہتی ہو تو رہ سکتی ہے تاہم اگر عورت شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تو شوہر کو چاہیے کہ اس کو طلاق دےکر جدا کرےیا پھر خلع دے دے۔طلاق یا خلع واقع ہونےکے بعد اگر عورت چاہے تو اپنے شوہر کے بھائی سے نکاح کرسکتی ہے لیکن عورت کی رضامندی کے بغیر اس کا نکاح کسی بھی جگہ نہیں کرایاجاسکتا ۔لہذا اس عورت کا شوہر کے بھائی سے نکاح کرانا ضروری نہیں۔
وإذا كان الزوج عنينا أجله الحاكم سنة فإن وصل إليها فبها وإلا فرق بينهما إذا طلبت المرأة ذلك.(الهدايه،باب العنين وغيره،ج:2،ص:273)
وإذا وجدت المرأة زوجها عنینًا فلها الخیار، إن شاء ت أقامت معه کذٰلک، وإن شاء ت خاصمته عند القاضي وطلبت الفرقة". ( المحیط البرهاني ، کتاب النکاح، الفصل الثالث والعشرون : العنین،ج:4،ص: 238)
لا يجوز نكاح أحد على بالغة صحيحة العقل من أب أو سلطان بغير إذنها بكرا كانت أو ثيبا فإن فعل ذلك فالنكاح موقوف على إجازتها فإن أجازته؛ جاز، وإن ردته بطل، كذا في السراج الوهاج.(الفتاوى الهنديه، كتاب النكاح، الباب الرابع في الأولياء في النكاح، ج:1 / ص:287)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں