بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 20/10/2026

دارالافتاء

 

نابالغ اولاد کی ذاتی ملکیت میں والدین کا تصرف کرنا


سوال

نابالغ اولاد کی ذاتی ملکیت میں ماں باپ تصرف کرسکتے ہیں یانہیں؟نابالغ اولاد کی ضروریات کے علاوہ جو پیسے بچتےہیں ان کو محفوظ رکھنا ہوگا یا والدین استعمال کرسکتےہیں؟

جواب

واضح رہے کہ جو مال بچے کی ذاتی ملکیت ہو تو والدین کےلیے اس میں تصرف کرنا جائز نہیں تاہم نابالغ اولاد کے اخراجات میں ان کے مال کو استعمال کیا جاسکتاہے۔

لہذا صورت مسئولہ کے مطابق جو مال بچے کی ذاتی ملکیت ہو تو وہ مال والدین کےلئےاپنی ذاتی ضروریات میں استعمال کرنا جائز نہیں۔

 

ولا یجوز ان یھب شیئا من مال طفلہ ولو بعوض (الدر المختار مع رد المحتار ج:4،ص:707)

ولا يجوز ‌التصرف ‌في ‌ملك الغير بغير إذنه.(بدائع الصنائع،كتاب النكاح،ج:6،ص:234)


فتویٰ نمبر : 6885/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں