بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 26/11/2026 |
دارالافتاء
ایزی پیسہ ریٹیلر کو مضاربت پر پیسے دینے کا حکم
سوال
ایک شخص ایزی پیسہ ریٹیلرکو بطور مضاربت دو لاکھ (200000) روپےدیتا ہے، کہ ماہانہ جو منافع ملے گا ،اس میں پانچ فیصد(%5) مالک(رب المال) کا ہوگا اور پچانویں فیصد (%95) ایزی پیسہ ریٹیلر (مضارب) کا ہوگا، تو اس طرح عقد مضاربت کرنا شرعا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ عقد مضاربت میں ملنے والا نفع مضارب کو اس کے عمل کی وجہ سے ملتا ہے اور رب المال کو اس کے مال کی وجہ سے ملتا ہے، لہذا اگر عقد مضاربت ایسی چیز پر ہوکہ اس میں مضارب کو اس کے عمل کی وجہ سے اجرت مل رہی ہو، اور راس المال میں کوئی زیادتی نہ آتی ہو ، تو اس طرح عقد مضاربت جائز نہ ہوگا۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگرایزی پیسہ ریٹیلر کو مضاربت کے طور پر پیسے دیے جائیں اور وہ اس کو اکاونٹ میں رکھ کر لوگوں کی رقوم کی ترسیل کرے اور اس پر اجرت لیتا رہے تو چونکہ اس سے سرمایہ میں کوئی زیادتی نہیں آتی،صرف ایزی پیسہ ریٹیلر کے اکاونٹ میں رکھا ہوا ہے اور ایزی پیسہ ریٹیلر لوگوں سے جو کٹوتی کرتا ہے، وہ اس کے عمل کی اجرت ہوتی ہے، لہذا اس میں عقد مضاربت کرنا جائز نہیں ۔
والأصل...أن رب المال إنما يستحق الربح؛ لأنه نماء ماله لا بالشرط، فلا يفتقر استحقاقه إلى الشرط، بدليل أنه إذا فسد الشرط كان جميع الربح له، والمضارب لا يستحق إلا بالشرط؛ لأنه إنما يستحق بمقابلة عمله، والعمل لا يتقوم إلا بالعقد. (بدائع الصنائع، كتاب المضاربة، فصل في أركان المضاربة،ج: 8، ص: 7)
قال: "وإذا صحت المضاربة مطلقة جاز للمضارب أن يبيع ويشتري ويوكل ويسافر ويبضع ويودع" لإطلاق العقد والمقصود منه الاسترباح ولا يتحصل إلا بالتجارة، فينتظم العقد صنوف التجارة وما هو من صنيع التجار. ( الهداية، كتاب المضاربة، ج: 3، ص: 264)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 336
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 255
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 916
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 461
- کتاب الصوم | فتاوئ : 92
- کتاب الحج | فتاوئ : 115
- کتاب النکاح | فتاوئ : 587
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 512
- خلع | فتاوئ : 52
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 34
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 61
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 90
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 491
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 107
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 80
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 84
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 23
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 183
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 418
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 33
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 160
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 64
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 20
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 45
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 35
- کتاب الوقف | فتاوئ : 332
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1217
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 398
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 20
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں