بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

Binance app سے پیسے کمانا


سوال

Binance جوکہ سوشل میڈیا کا ایک App ہے جس سے لوگ مختلف قسم سے پیسے کماتے ہیں اس سےپیسے کمانا جائز یا نہیں ؟  

جواب

بٹ کوائن ایک ڈیجیٹل کرنسی ہےاور ہماری معلومات کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کی حقیقت چونکہ ابھی تک واضح نہیں ہوئی اور فی الحال یہ ارتقائی مراحل سے گزر رہی ہےجبکہ قانونی سطح پر بھی ابھی تک پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں اسے لیگل کرنسی کی حیثیت حاصل نہیں۔ اسی طرح اہلِ علم کی آراء بھی اِس بارے میں مختلف ہیں لہذا جامعہ عثمانیہ کی مجلسِ فقہی نے اِس بارے میں غوروخوض کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ فی الوقت اِس کے بارے میں رائے قائم نہ کی جائے، البتہ حقیقت واضح ہونے تک اِس سے اِحتراز ہی کیا جائے کیونکہ مومنین کی یہ خوبی ہے کہ وہ شبہات سے بھی اپنے آپ کو بچاتے ہیں بالخصوص جب کہ وہ زندگی کی کوئی لازمی ضرورت بھی نہ ہو۔

 بائنانس نامی ایپ کے ذریعے  مختلف ڈیجیٹل کرنسیوں مثلاً بٹ کوائن وغیرہ کی خرید و فروخت کی جاتی ہے، اس لیے اس کا  حکم بھی وہی ہے جو ڈیجیٹل کرنسی کاحکم ہے ۔

 
سمعت النعمان بن بشير، يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " الحلال بين، والحرام بين، وبينهما مشبهات لا يعلمها كثير من الناس، فمن اتقى المشبهات استبرأ لدينه وعرضه، ومن وقع في الشبهات: كراع يرعى حول الحمى، يوشك أن يواقعه، ألا وإن لكل ملك حمى، ألا إن حمى الله في أرضه محارمه، ألا وإن في الجسد مضغة: إذا صلحت صلح الجسد كله، وإذا فسدت فسد الجسد كله، ألا وهي القلب.(صحيح البخاري، باب فضل من استبرأ لدينه، ج: 1، ص:20)


فتویٰ نمبر : 5741/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں