بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 21/10/2026 |
دارالافتاء
زندگی میں جائیداد تقسیم کرنا
سوال
میرا والد صاحب ابھی زندہ ہے اور اپنی جائیداد (تين بيٹوں اور تين بيٹيوں)كے درميان تقسیم کرنا چاہتا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جائیداد میں سے بعض شہری علاقہ (لوئر چترال )میں ہے اور بعض گاؤں(اپر چترال) میں جس کی وجہ سے ان کی قیمت مختلف ہے ،والد صاحب چاہتا ہے كہ گاؤں والی زمین ایک بیٹی کو دوں اور شہر والی زمین باقی اولاد کو دوں،گاؤں والی زمین کی قیمت بنسبت شہر والی زمین کے کم ہےتو کیا والد صاحب اپنی مرضی سے جس کو جو دینا چاہے دے سکتا ہےیا نہیں؟ کیا اس سے وہ گناہ گار ہوگا یا نہیں؟
جواب
شریعت مطہرہ کی رو سے ہر شخص کواپنے ذاتی مال و جائیداد میں ہر قسم کے جائز تصرف کا مکمل حق حاصل ہے ۔اولاد کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ حالت حیات میں والد سےاس کے مال و جائیداد میں حصہ کا مطالبہ کرے ہاں اگرکوئی شخص حالت حیات میں اپنی رضامندی سے مملوکہ جائیداد اولاد میں تقسیم کرنا چاہے تو انصاف سے کام لے کر سب کو برابر حصہ دے گا۔تاہم اگر اپنی بعض اولاد کو کسی معقول وجہ جیسے دین داری ،خدمت گزاری یا معذوری کی بنیاد پر دوسروں کی بنسبت کچھ زیادہ دینا چاہے تو اس کی گنجائش ہے۔نیز لڑکوں کو لڑکیوں سے دگنا دینے کی بھی گنجائش ہے۔
صورت مسؤلہ کے مطابق والد کے لیے بہتر طریقہ یہ ہے جائیداد کو بیٹوں اور بیٹیوں کے درمیان برابرتقسیم کرے تاہم اگر بیٹوں کو بیٹیوں سے دگنا دے تو اس کی بھی گنجائش ہے،زمینوں کی قیمت مختلف ہونے کی صورت میں والد زمینوں کی قیمت لگاکر انصاف سےتقسیم کرے۔
عن النعمان بن بشير أنه قال: « إن أباه أتى به رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: إني نحلت ابني هذا غلاما كان لي، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أكل ولدك نحلته مثل هذا؟ فقال: لا. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فارجعه .»(صحيح مسلم، باب كراهة تفضيل بعض الأولاد في الهبة،ص:36،ج:2)
يكره تفضيل بعض الاولاد علی البعض في الهبة حالة الصحة إلا لزيادة فضل له فی الدين، وإن وهب ماله كله لواحد جاز وهو آثم .(البحرالرائق،كتاب الهبة،ج:7،ص:490)
ولو وهب رجل شيئا لاولاده في الصحة، أراد تفضيل البعض علي البعض في ذلك لا رواية لهذا في الاصل عن أصحابنا،روی عن أبی حنيفة۔ؒ أنه لا بأس به إذا كان التفضيل لزيادة فضل له في الدين، وإن كان سواء يكره وروی المعلى عن أبي يوسف ۔ؒأنه لا بأس به إذا لم يقصد به الإضرار سوی بينهم يعطی الابنة مثل ما يعطی للابن وعليه الفتوی هكذا في فتاوی قاضيخان وهو المختار،كذا في الظهيرية. (الفتاوي الهندية، الباب السادس في الهبه للصغير،ج:4،ص:416)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 245
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 575
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 411
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1192
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں