بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
عورتوں کا درود شریف کے لیے مسجد میں اکھٹا ہونا
سوال
جس عبادت کے لئے کوئی کیفیت اور مخصوص وقت قرآن و حدیث اور صحابۂ کرام سے ثابت نہ ہو تو اس عبادت کو کسی کیفیت اور مخصوص وقت میں التزام کے ساتھ کرنا کیسا ہے ؟مثلاً: کسی مقام پر مہینہ کے آخری شنبہ کو مختلف اضلاع سے مرد و زن جمع ہو کر (مرد پہلی منزل پر اور عورت دوسری منزل پر)درود شریف پڑھیں تو اس طرح عورتوں کا مسجد میں جمع ہو کر درود شریف پڑھنا کیسا ہے؟
جواب
جس عبادت كے ليے قرآن وحدیث ميں یا صحابہ کرام سے کوئی خاص كيفيت ثابت نہ ہو، اس کے مخصوص وقت اور خاص کیفیت کا التزام کرنا اور اسے لازم اور ضروری سمجھنااور نہ کرنے والوں پر نکیر کرنا، بدعت کے زمرے میں آتا ہے۔نیز عورتوں کا شرعی ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نکلنا درست نہیں ہے، بلکہ نماز جیسی اہم عبادت کے متعلق رسول اللہ ﷺ نے اس بات کو پسند فرمایا ہے کہ عورت مخفی مقام پر اور چھپ کر نماز پڑھے۔چنانچہ آپ ﷺ فرماتے ہیں کہ" ایک خاتون کمرہ میں نماز پڑھے یہ صحن کی نماز سے بہتر ہے، اور کمرے کے اندرچھوٹی کوٹھری میں نماز پڑھے، یہ کمرہ کی نماز سے بہتر ہے"۔
صورت مسؤلہ کے مطابق عورتوں کا مختلف جگہوں سے ہر مہینے کے اخر میں درود شریف کے لیے مسجد میں جمع ہونا اور اس کا اہتمام کرنا درست نہیں ،بلکہ اس میں کئی مفاسد ہیں اس لیے خواتین کو چاہیے کہ ذکرواذکار،درود شریف وغیرہ اپنے گھروں میں انفرادی طور پر ہی انجام دیں۔
عن عائشة رضي الله عنها، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من أحدث في أمرنا هذا ما ليس فيه، فهو رد»۔(صحيح البخاري،ج:3،ص:183،رقم الحديث:2697)
قال الطيبي: وفيه أن من أصر على أمر مندوب، وجعله عزما، ولم يعمل بالرخصة فقد أصاب منه الشيطان من الإضلال فكيف من أصر على بدعة أو منكر؟ وجاء في حديث ابن مسعود: " «إن الله - عز وجل - يحب أن تؤتى رخصه كما يحب أن تؤتى عزائمه»۔(مرقاۃ المفاتیح ،ج:2،ص:755)
عن أبي الأحوص، عن عبد الله، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: «المرأة عورة، فإذا خرجت استشرفها الشيطان»: «هذا حديث حسن صحيح غريب۔(سنن الترمذي،ج:3،ص:468،رقم الحديث،1173)
عن أبي الأحوص عن عبد الله، عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قال: "صلاة المرأة في بيتها أفضل من صلاتها في حجرتها، وصلاتها في مخدعها أفضل من صلاتها في بيتها۔(سنن ابي داؤد،ج:1،ص:426،رقم الحديث،569)
فعن ابن مسعود رضي الله عنه مرفوعا قال: «صلاة المرأة في بيتها أفضل من صلاتها في حجرتها، وصلاتها في مخدعها أفضل من صلاتها في بيتها». اهـ. وهذا يدل على أن مرضى الشرع أن لا يخرجن إلى المساجد. وفي حديث آخر: «إن كان لا بد لهن من الخروج فليخرجن تفلات بدون زينة، فلا يتعطرن، فإن فعلن فهن كذا وكذا». يعني زوان. فهذه إباحة لا عن رضاء منه، كإباحة الفاتحة للمقتدين. فلم يرغبهن في الخروج، ونهى الأزواج عن منعهن عن الخروج أيضا.(فيض الباري على صحيح البخاري،ج:2،ص:412)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں