بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 25/10/2026

دارالافتاء

 

واہب کی وفات کے بعد ورثا کا موہوبہ چیز کامطالبہ کرنا


سوال

ایک شخص نے اپنی زندگی میں ایک بیٹی کو کچھ زمین ہبہ کر دی تھی اب  والد کی وفات کے بعد باقی ورثا  اس زمین کا اس سے مطالبہ کرتے ہیں تو باقی ورثا  کے لیے اس سے مطالبے کا حق ہے یا نہیں ؟

جواب

اگر کوئی شخص اپنی زندگی میں مملوکہ جائیدادمیں کچھ  حصہ  اولاد میں سے کسی کو ہبہ کرے اورجس کو ہبہ کیا ہو اس کو قبضہ بھی حوالہ کردے تو اس  سے  ہبہ تام ہو جاتا ہےاور موہوبہ چیز اس کی ملکیت میں داخل ہو جاتی ہے۔

صورت مسؤلہ کے مطابق باپ نے  اپنی زندگی میں بیٹی کو جو  زمین ہبہ کی  اگر بیٹی نے اس پر  باپ کی زندگی میں قبضہ  بھی کر لیا تھاتو یہ زمین بیٹی کی ملکیت شمار ہو گی ۔ لہذا  باقی ورثا کا  اس سے مطالبے کا   کوئی حق نہیں۔لیکن اگر بیٹی نے باپ کی زندگی میں  موہوبہ زمین  پر قبضہ نہیں  کیا تھاتو   پھر اس زمین  میں  سب ورثا کا  حق    ہو گا۔

 

تنعقد الهبة بالايجاب والقبول،وتتم بالقبض۔(شرح المجلة لسليم رستم باز،المادة:837،ص:462)

اذا توفي الواهب ،ليس لورثته استرداد الموهوب۔(شرح المجلة لسليم رستم باز،المادة:872،ص:482)


فتویٰ نمبر : 5730/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں