بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 25/10/2026 |
دارالافتاء
سوشل میڈیا پر قادیانیوں کے ساتھ تعلق رکھنا
سوال
کیا قادیانیوں کو فیس بک پر ایڈ کرنا یا فرینڈ ریکویسٹ کرنا یا ان کو قبول(اکسپٹ)کرنے میں کوئی حرج ہے۔اسی طرح اصلاح کی غرض سے ان کے کسی گروپ کو جوائن کرنا ،ان سب باتوں میں کوئی حرج ہے یا نہیں؟
جواب
اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلام میں انسانیت کے ساتھ ہمدردی، حسنِ اخلاق اور اچھے برتاؤ کی تاکید کی گئی ہےحتی کہ جو غیرمسلم مسلمانوں کے ساتھ برسرِپیکار نہ ہوں تو ان کے ساتھ بھی حسنِ اخلاق اور ہمدردی کا رویہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، لیکن جو لوگ مسلمانوں کی روپ میں اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی رکھتے ہوں اور ان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہوں تو ان کا حکم عام کفار جیسا نہیں بلکہ ان کےساتھ موالات اور ہر قسم کے تعلقات کو شریعت نے ممنوع قرار دیا ہے۔ چونکہ قادیانی بھی اسلام کی روپ میں اسلام اور مسلمانوں کی جڑیں کھوکھلی کرنا چاہتے ہیں ،اس لیے ان کے ساتھ تعلقات ترک کرنا لازم ہے۔
صورت مسؤلہ کے مطابق اگر کوئی شخص قادیانیوں کے غلط عقائد سے مکمل واقف ہو اور ان کے ساتھ حکمت وبصیرت سے بحث ومباحثہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو تو ایسے شخص کے لیے گنجائش ہے کہ قادیانیوں کے کسی گروپ کو جوائن کرے یا سوشل میڈیا پران کو فرینڈ بنائے تاہم یہ تعلق محض اصلاح کی نیت سے ہو،دِلی تعلق ہرگز نہ ہو۔ لیکن اگر ان کے عقائد سے پوری طرح اگاہ نہ ہو یا ان سے بحث و مباحثہ کی صلاحیت نہ رکھتا ہو تو پھر سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ تعلق بنانا اپنے آپ کو گمراہی کی دلدل میں پھنسانے کے مترادف ہے اس لیے اس سے اجتناب لازم ہوگا ۔
قال الله تعالی: ﴿ لَا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَوْ كَانُوا آبَاءَهُمْ أَوْ أَبْنَاءَهُمْ أَوْ إِخْوَانَهُمْ أَوْ عَشِيرَتَهُمْ﴾ (المجادلة: 22)
وقال: ﴿ وَإِذَا رَأَيْتَ الَّذِينَ يَخُوضُونَ فِي آيَاتِنَا فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ﴾ (الانعام: 68)
وهذا يدل على أن علينا ترك مجالسة الملحدين وسائر الكفار عند إظهارهم الكفر والشرك وما لا يجوز على الله تعالى إذا لم يمكننا إنكاره. (احکام القرآن للجصاص، سورۃ الانعام، باب النهي عن مجالسة الظالمین،ج:3/ ص:2)
وثانيها إجماع الامة على تكفير من خالف الدين المعلوم بالضرورة. (مجموعة رسائل الكشميري،ج:3،ص:8)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں