بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 23/10/2026 |
دارالافتاء
اپنا فارمیسی کا لائسنس کسی اور کودے کر اس سے اجرت لینا
سوال
کیاایک فارماسٹ PHARM.D((Catogory B pharmacyیا Pharamcistکوالیفائیڈاپنالائسنس گورنمنٹ کے قانون وضابطے کے مطابق دوسرے انسان کودو سال تک اپنی فارمیسی چلانے کے لئے دے سکتاہے، فارماسٹ لائسنس والےکوباقاعدہ فیس(رقم)ملتی ہے۔ کیا شریعت کے مطابق یہ جائز ہے یا نہیں، یہ ساری دو سال کی حصولی ایڈوانس ہوتی ہے۔یہی سوال سول /الیکٹریکل انجنئیر کا ہے جو اپنا لائسنس کسٹرکشن کمپنی والے کو سال یا دوسال کی مدت کے لئے دیتے ہیں اور رقم ایڈوانس وصول کرتے ہیں۔
جواب
واضح رہے کہ کسی بھی شعبے کا لائسنس جو کسی شخص کو حکومت کی طرف سے جاری کیا جاتا ہے،وہ اس شخص کے لیے اس شعبے میں کام کرنے کا اجازت نامہ ہوتا ہے،کسی اورکے لیے اس لائسنس کو استعمال کرنے کی قانوناً اجازت نہیں ہوتی اور حکومت کی ایسی جائز پابندیاں جو مفاد عامہ کے لئے ہوں ان کی پاسداری کرنا شرعا بھی لازم ہوتاہے اور اس کی خلاف ورزی جائز نہیں ہوتی، لہذا فارمیسی چلانے کے لیے لائسنس کی قانونی شرط چونکہ عوامی مصلحت کی خاطر لگائی گئی ہے،تاکہ کوئی ایسا شخص فارمیسی نہ چلا سکے جو ادویات کی پوری پہچان نہ رکھتا ہو،کیونکہ غیر تربیت یافتہ شخص کے فارمیسی چلانے کی وجہ سے لوگوں کی صحت اور زندگیوں کو سنگین قسم کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں،اس لیے فارمیسی چلانے کے لیے لائسنس کا اہتمام ضروری ہے۔
صورت مسئولہ میں فارمیسی لائسنس جس کے لیے گورنمنٹ نے جاری کیا ہو، اس کے علاوہ کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ، نیز یہ اجازت نامہ کوئی ایسا مال نہیں ہے جس کو کرایہ پر دیا جاسکے یا فروخت کیا جاسکے، اس لیے اس کو کرایہ پر دینا اور لینا ناجائز ہے۔ اور محض لائسنس کی وجہ سے اس کی تنخواہ لینا جائز نہیں،کیونکہ لائسنس حکومت کی طرف سے ایک اجازت نامہ ہے کوئی مال نہیں جس کو اجارہ پر دیا جاسکے۔
قال اللہ تعالی: ﴿وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾(سورةالمائدة،آيت نمبر:2)
وقال تعالی: ﴿وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ﴾(سورة الحج،آيت نمبر:30)
والأجرة انما تكون في مقابلة العمل.(ردالمحتارعلى الدر المختار،كتاب النكاح،مطلب:أنفق على معتدةالغير،ج4،ص305)
تصرف الإمام على الرعية منوط بالمصلحة.(الأشباه والنظائر لابن نجيم،القاعدة الخامسة، ص:62)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں