بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 20/10/2026 |
دارالافتاء
رکشہ کرائے پر دینا
سوال
زید رکشہ خریدتا ہے پھر عمرو( ڈرائیور) کو دیتا ہے کہ وہ اس رکشے کو چلائے گا پٹرول کا خرچہ بھی عمرو پر لازم ہے اور اگر رکشے میں کوئی خرابی پیدا ہوجائے تو اگر پانچ سو تک خرچہ آتا ہو تو وہ عمرو پر ہوگا اور اگر پانچ سو سے زیادہ خرچہ آئے تو وہ زید( اصل مالک) پر ہوگااور عمرو زید کو فی دن تین سو روپے دے گا باقی جتنے پیسے کمائے گا وہ عمرو کے ہونگےاس کا کیا حکم ہے؟
جواب
واضح رہے کہ اگرکوئی شخص اپنی كوئی چیز کسی کو اجرت پر دے دے، اجرت اورمدت دونوں متعین ہوں اور کوئی خلاف عقد شرط نہ لگائی گئی ہو تو ایسا عقد کرنا شرعا جائز ہے ۔نیز جب گاڑی کو اجارہ پر لیا جائے تو اس کی مرمت کے مسئلہ میں یہ تفصیل ہے کہ اجرت پر دی ہوئی گاڑی میں ڈرائیور کی تعدی وزیادتی کے بغیر کوئی ایسی بنیادی خرابی لازم آجائے جس کی وجہ سے گاڑی سے مطلوبہ منفعت حاصل کرنا ممکن نہ ہو تو اس کی مرمت مالک کی ذمہ داری ہوگی چنانچہ اگراس کی ذمہ داری ڈرائیورپر لگائی جائے تو اس سے یہ عقد فاسد ہو جائے گا اور اگر گاڑی کا نقصان اور خرابی ڈرائیور کی غفلت وکوتاہی سے ہوئی ہو تو اس کی مرمت ڈرائیور پر لازم ہوگی اس کے ساتھ پٹرول یا گیس کا خرچہ بھی ڈرائیور پر ہوگا۔
لہذا صورت مسئولہ کے مطابق ڈرائیور پر مرمت کا جو خرچہ لازم کیا جاتا ہے اگر وہ بہر حال اس پر لازم کیا جاتا ہو چاہے گاڑی میں نقصان اس کی کوتاہی کی وجہ سے آیا ہو یا اس کی کوتاہی کے بغیر،تو یہ عقد فاسد ہوگا چنانچہ اس سے اجتناب لازم ہوگا، اور اگر مذکورہ معاہدہ صرف اس صورت میں ہو کہ جب ڈرائیور کی غفلت وکوتاہی کی صورت میں نقصان آیا ہو تو پھر مذکورہ عقد جائز ہوگا۔
(تفسد الإجارة بالشروط المخالفة لمقتضى العقد فكل ما أفسد البيع) مما مر (يفسدها) كجهالة مأجور أو أجرة.(ردالمحتار على الدر المختار،كتاب الإجارة،باب إجرة الفاسدة،ج:6،ص:46)
ولو استأجر دارا بأجرة معلومة وشرط الآجر تطيين الدار ومرمتها أو تعليق باب عليها أو إدخال جذع في سقفها على المستأجر فالإجارة فاسدة.(بدائع الصنائع،كتاب الإجارة، فصل في أنواع شرائط ركن الإجارة،ج:4،ص:194)
لا يلزم الضمان إذا تلف الأجور فى يد المستاجر مالم يكن بتقصيره أو تعديه أو مخالته المأذونيته.(شرح المجلة،المادة:601،ص:322)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 891
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 493
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1191
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں