بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/10/2026

دارالافتاء

 

ٹنکی میں چھپکلی کی بیٹ گرنے سےپانی کا حکم


سوال

 بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ٹینکی کے اندر چھپکلی چلی جاتی ہے اور بیٹ کر دیتی ہے تو کیااس سے پانی نجس ہو جائے گایا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ جن  جانوروں سے پانی کو  بچانا مشکل ہو، جیسا کہ چوہے،پرندے اور چھپکلی وغیرہ تو اگر ان  کی بیٹ پانی میں گرجائے تواس کے گرنے سے پانی  نجس نہیں ہوتا ،لہذا  اس پانی کو استعمال میں لا نا  جائز ہے۔

صورت مسئولہ کے مطابق   ٹنکیوں میں موجود پانی میں اگر چھپکلی کی بیٹ گرجائے تو اس سے پانی ناپاک نہیں ہوگا۔

 

(ولا نزح) في ‌بول ‌فأرة في الأصح فيض،ولا(بخرء حمام وعصفور)وكذا سباع طير في الأصح لتعذر صونها عنه (و)لا(بتقاطر بول كرءوس إبر وغبار نجس).(ردالمحتار على الدرالمختار،كتاب الطهارة،فرع وجد في ثوبه منيا أو بولا أو دما،ج:1،ص:220)


فتویٰ نمبر : 9910/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں