بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 19/10/2026 |
دارالافتاء
بیٹے پر کیے گئےخرچے کا والد سے مطالبہ کرنا
سوال
ہماری شادی کو ڈیڑھ سال گزر گئے ، اللہ تعالیٰ نے26 رمضان المبارک (شب قدر) میں ایک بیٹے سے نوازا اس کے دوسرے دن میری بیوی اپنے نومولود بچے کو لیکراپنے ساتھ میکے چلی گئی ،اس کے بعد سے اب تک 8 مہینے ہوئے ہیں میں نے نفقہ دینا بند کردیا اور بچے کے اخراجات بھی کیونکہ جب بھی میں اپنے بچے سے ملنے کیلئے جاتا تو بیوی اور سسر بچہ کےساتھ ملنےسے منع کردیتے ہیں،اس لئے میں نے بھی بچے کے اخراجات دینا بند کردیا ،اب اگر بالفرض وہ لوگ اپنی بیٹی کو بھیج دیں تو کیا ماضی کے اب تک 8 مہینےبچے کے اخراجات کا والد سے مطالبہ کیا جاسکتا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ میاں بیوی چاہے ساتھ ہوں یا ان کے درمیان جدائی ہوگئی ہو، بہر صورت نابالغ بچوں کے نفقہ کی ذمہ داری والد پر ہے، لیکن اگر کوئی شخص اپنی اولاد کا نفقہ ادا نہ کرے اور کچھ عرصہ گزر جائے تو اس شخص سے اپنے بچے کا گزشتہ عرصہ کا نفقہ ساقط ہو جاتا ہے اور وہ اس کے ذمہ باقی نہیں رہتا۔
لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ شخص نے اپنےبیٹے کے گزشتہ عرصہ کا نفقہ ادا نہیں کیا تو اس کا مطالبہ باپ سے نہیں کیا جاسکتا ۔
نفقة الأولاد الصغار على الأب لا يشاركه فيها أحد۔۔۔فإن أبى أن يكتسب وينفق عليهم يجبر على ذلك، ويحبس كذا في المحيط۔۔۔الذكور من الأولاد إذا بلغوا حد الكسب۔۔۔وأما الإناث فليس للأب أن يؤاجرهن في عمل، أو خدمة ( الفتاوى الهندية، كتاب الطلاق، باب النفقات، الفصل الرابع في نفقة الاولاد، ج:1، ص:582)
"(قوله: والنفقة لاتصير ديناً إلخ) أي إذا لم ينفق عليها بأن غاب عنها أو كان حاضراً فامتنع فلايطالب بها، بل تسقط بمضي المدة ..... ثم اعلم أن المراد بالنفقة نفقة الزوجة، بخلاف نفقة القريب؛ فإنها لاتصير ديناً ولو بعد القضاء والرضا، حتى لو مضت مدة بعدهما تسقط". (رد المحتارعلى الدر المختار،ج:3،ص:594)
وفي الهداية: ولو قضى القاضي للولد والوالدين وذوي الأرحام بالنفقة فمضت مدة سقطت؛ لأن نفقة هؤلاء تجب كفاية للحاجة حتى لا تجب مع اليسار وقد حصلت بمضي المدة، بخلاف نفقة الزوجة إذا قضى بها القاضي؛ لأنها تجب مع يسارها فلا تسقط بحصول الاستغناء فيما مضى(رد المحتار، على الدر المختار،ج:3،ص:633)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 891
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 493
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1191
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں