بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 21/10/2026

دارالافتاء

 

سجدہ تلاوت کرنے کا طریقہ


سوال

کیا سجدہ تلاوت کھڑے ہو کر کرنا یا بیٹھ کر کرنا ضروری ہے اور سجدہ تلاوت کے لیے اگر ایک یا زیادہ سجدے ادا کرنے ہوں تو سجدہ میں جاتے ہوئے تکبیر کہنا اور ہاتھ بھی باندھنے چاہئیں پھر کیا  سجدہ سے اٹھتے وقت بھی تکبیر کہنی چاہئیں؟

جواب

سجدہ تلاوت ادا کرنے کا طریقہ یہ ہے  کہ قبلہ کی طرف منہ کرکے بغیر رفع  الیدین  اور  ہاتھوں کے باندھنے کے تکبیر کہہ کر سجدہ میں جائے اور پھر تکبیر کہہ کر سجدہ سے اٹھے،نیز  کھڑے ہوکر سجدہ تلاوت   میں جانا مستحب ہے،تاہم اگر کسی نے بیٹھ کرسجدہ تلاوت کیا تو اس کی  بھی گنجائش ہے۔

 

وكيفية ‌السجود (أن يسجد بشرائط الصلاة بين تكبيرتين بلا رفع يد وتشهد وتسليم) أي بلا تشهد وتسليم، والمراد بالتكبيرتين تكبيرة عند الوضع والأخرى عند الرفع وقوله بلا رفع يد لما روي في حديث ابن عمر «كان - عليه الصلاة والسلام - لا يفعل في السجدة يعني لا يرفع يديه» ولا تشهد عليه ولا سلام؛ لأن ذلك للتحليل، وهو يستدعي سبق التحريمة، وهو معدوم هنا، ثم إذا أراد السجود يستحب له أن يقوم فيسجد روي ذلك عن عائشة - رضي الله عنها - ولأن الخرور فيه أكمل فكان أولى ويقول في سجوده مثل ما يقول في سجود الصلاة على الأصح.(تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق،كتاب الصلوة،باب كيفية السجود التلاوة،ج:1،ص:208)


فتویٰ نمبر : 9903/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں