بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 19/10/2026 |
دارالافتاء
ایپ سے کمائی کا حکم
سوال
موبائل فون میں ایک ایپ (App) ہے جب ہم اس کو استعمال کرتے ہیں تو اس میں پہلے آئیڈی بناتے ہیں پھر اکاؤنٹ بناتے ہے جب اکاؤنٹ بنتا ہے تو 100ڈالر پہلے اکاؤنٹ میں جمع کرنا پڑتا ہے اور ان 100ڈالر سے پاکستانی 30000ہزار تقریبا بنتے ہیں پھر اس میں ایک سٹور کھل جاتا ہے اور اس میں ہر قسم اشیاء آپ کو دکھائے جاتے ہیں مثلاً گھڑی، موبائل-فون وغیرہ اشیاء اور ہرچیز کی قیمت مختلف ہوتی ہے اور دوسری بات یہ کہ آپ کو یہ دیکھائے جاتے ہیں کہ فلاں چیز کی قیمت اتنی ہے مثال طور ایک چیز 20ڈالر پر ہے جب آپ اس کو فروخت کرتے ہیں تو 22 ڈالر پر فروخت کرینگے یعنی 2ڈالر آپ کا منافع ہے اگر میں نے 100ڈالر کے اشیاء خرید لیے تو میں ان چیزوں کو 3دن یا 4دن میں ضرور فروخت کرونگا جب میں اپنے اکاؤنٹ کو 3دن یا 4دن بعد دیکھتا ہوں تو میرے اکاؤنٹ میں 12ڈالر ہوتے ہیں یعنی یہ میرا وہ منافع ہوتا ہیں تو کیا یہ بزنس جائز ہے کہ جائز نہیں؟
جواب
واضح رہےکہ خرید و فروخت کے جائز ہونے کی بنیادی شرطوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ مبیع (جس چیز کو بیچا جارہا ہے) حقیقت میں موجود ہو، اور وہ مالِ متقوم ہو، محض فرضی چیز نہ ہو،اور خریدنے کے بعد اس پر قبضہ کرکے ہی آگے فروخت کیا جاسکتا ہو اور اس پر قبضہ کرنا بھی ممکن ہو چاہے حقیقتا ہو یاحکما ،چناچہ اگر حقیقتاً یاحکماً قبضہ نہ ہو یاوہ چیزہی معدوم ہو تو اس کی بیع ناجائز ہے۔
صورت مسئولہ میں مذکورہ ایپ میں جن اشیاء کی خرید وفروخت ہوتی ہے پہلے توفروخت کنندہ کے پاس ان اشیاء کے موجود ہونے کا کوئی قطعی علم نہیں اور اگر موجود ہوں تو قبضہ کئے بغیر ان کو فروخت کیا جاتا ہے اس لیے شرعا ًاس ایپ میں سرمایہ کاری کرنا جائز نہیں ،نیز ظاہری نوعیت کے لحاظ سے یہ ایپ محض ایک فراڈ نظر آرہا ہے اس لئے بہرحال اس سے اجتناب ضروری ہے ۔
وشرط المعقود عليه ستة كونه موجودا مالا متقوما مملوكا في نفسه وكون الملك البائع فيما يبيعه لنفسه وكونه مقدور التسليم فلم ينعقد بيع المعدوم وماله خطر العدم۔ (رد المحتار،كتاب البيوع،ج4،ص505)
ومنها وهو شرط انعقاد البيع للبائع أن يكون مملوكا للبائع عندالبيع فإن لم يكن لا ينعقد وإن ملكه بعد ذلك بوجه من الوجوه إلا السلم خاصة وهذا بيع ما ليس عنده. (بدائع الصنائع،ج:5،ص:146)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 891
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 493
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1191
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں