بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 21/10/2026

دارالافتاء

 

شہر کے مضافات میں نماز جمعہ کاحکم


سوال

ایک مسجد جو مسجد ناناکے نام سے موسوم ہے اور ڈھیری کلہ میں واقع ہے اور یہ مسجد شہر کے ساتھ متصل ہے لیکن مسجد اور شہر کے مابین ایک چھوٹا سا نہر ہے کیا اس مسجد میں نماز جمعہ قائم کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟

جواب

جس جگہ شرائط جمعہ موجود ہوں وہاں جمعہ پڑھنا درست ہے۔ اور اس کے ساتھ ملحقہ وہ علاقہ جو اس شہر کے فنا میں داخل ہو ں وہاں بھی جمعہ کا انعقاد درست ہے۔

صورت مسئولہ کےمطابق اگرمذکورہ مسجد شہر کے ساتھ متصل ہواگر چہ شہر اور مسجد کے درمیان نہر ہو تو  اس میں نمازجمعہ کا انعقاد درست ہے۔

 

أما المصر الجامع فشرط وجوب الجمعة وشرط صحة أدائها عند أصحابنا حتى لا تجب الجمعة إلا على أهل المصر ومن كان ساكنا في توابعه وكذا لا يصح أداء الجمعة إلا في المصر وتوابعه فلا تجب على أهل القرى التي ليست من توابع المصر ولا يصح أداء الجمعة فيها.(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع،ج:2، ص:188)

وعبارةالقهستاني تقع فرضافي القصبات والقرى الكبيرة التي فيها أسواق.(ردالمحتارعلی هامش الدرالمختار،ج:2، ص:6)


فتویٰ نمبر : 9894/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں