بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

عشر کاشت کار پر یا مالک زمین پر


سوال

ایک آدمی کے پاس دس کنال زمین ہے اور اس نے یہ  زمین زمیندار کو کاشت کرانے کے لیے  حوالہ کی  ،اور اس  سے حاصل شدہ آمدنی میں یہ بات طے ہوئی کہ منافع برابر تقسیم ہوگا یعنی آدھا ،آدھا ہو گا ،تو کیا  عشر دونوں پر لازم ہوگا یا زمین کے مالک پر؟

جواب

واضح رہے کہ زمین سے حاصل ہونے والے مجموعہ پیداوار میں عشر واجب ہوتا ہے،لہذ اعقد مزارعت سے حاصل ہونے والی فصل   چونکہ مالک زمین اور مزارع  کے درمیان مشترک ہوتی ہے،اس لیے  عشر کی ادائیگی بھی دونوں کے ذمہ لازم ہوگی۔

صورت مسئولہ کے مطابق دس کنال زمین سےحاصل شدہ آمدنی میں چونکہ دونوں مشترک ہیں ، لہذا مالک  زمین اور مزارع دونوں پر اپنے حصہ کے بقدرعشر  واجب ہوگا۔

 

والعشر ‌يجب في الخارج والخارج بينهما فيجب العشر عليهما.(ردالمحتار على الدرالمختار،كتاب الزكوة،فروع في زكوة العشر،ج:2،ص:335) 


فتویٰ نمبر : 9897/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں