بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

بغیر اجازت کے دعوت ولیمہ میں شرکت کرنا


سوال

بغیر اجازت کے دعوت ولیمہ میں  شرکت کرنا شرعا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

احادیث مبارکہ میں  بلا  اجازت  کسی کی  دعوت میں شرکت   کرنے  پر وعید منقول ہے،چنانچہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:جس شخص کو کھانے پر بلایا جائے اور وہ دعوت قبول نہ کرے تو وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی نافرمانی کرنے والا ہوگا اور جو شخص بغیر بلائے کسی کے یہاں کھانے کی مجلس میں چلا جائے تو وہ چوروں کی طرح آیا اور ڈاکو بن کر نکل گیا۔

 لہذا    کسی کی دعوت  میں بغیر اجازت کے شرکت   کرنا   جائز نہیں،تاہم اگر  کسی ولیمہ دینے   والے  نے   ہر کسی کو دعوت ولیمہ   میں شرکت کرنے کی عام اجازت  دی ہو اور دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والے کو  یہ یقین   ہوکہ     ولیمہ دینے  والا   میرے  آنے پر ناراض نہیں ہوگا   ،تو اس صورت میں  بلا اجازت  دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے  کی گنجائش ہے ،البتہ اگر دعوت کرنے والے نے مخصوص لوگوں کو دعوت دی ہو اور مزید افرادکے   بغیر اجازت آنے پر ناراض ہوتا ہو تو پھر بلا   دعوت کسی کےلیے اس میں شرکت   کرنا  جائز نہیں۔

 

عن نافع، قال: قال عبد الله بن عمر: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:من دعي فلم يجب فقد عصى الله ورسوله، ‌ومن ‌دخل ‌على ‌غير دعوة دخل سارقا وخرج مغيرا.(سنن أبي داود،كتاب الأطعمة،باب ماجاء فى إجابة الدعوة،ج:3،ص:341)

قوله:"‌ومن ‌دخل ‌على ‌غير دعوة دخل سارقا، وخرج مغيرا"يعني: من دخل ضيافة أحد من غير أن يأذن له المضيف في الدخول فكأنه سارق؛ يعني: فكما أن السارق آثم في دخول بيت غيره، فكذلك هذا الرجل، فإن أكل من تلك الضيافة شيئا، أو حمل منها، فهو كالذي يغير؛ أي: يأخذ مال أحد بالغصب. بل لا يجوز للضيف أخذ الزلة إلا إذا عرف رضا المالك يقينا بقرينة، فإن عرف عدم الرضا، فهي حرام، وإن شك في أنه راض أم لا؟ فالظاهر التحريم. (المفاتيح في شرح المصابيح،مظهر الدين الزيداني الحسين بن محمود بن الحسن الزيداني المظهري الكوفي الشيرازى الحنفي،كتاب النكاح،باب الوليمة،ج:4،ص:72)


فتویٰ نمبر : 5695/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں