بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
"زما دہ طرفہ ورپاتی دہ" الفاظ کہنے سے نکاح پر اثر
سوال
میاں بیوی میں کئی سالوں سے ناچاقی کی فضا قائم تھی ایک ہی گھر میں دونوں ایک دوسرے سے جدا اور بے تعلق تھے، شوہر نے بیوی کو کئی بار سمجھانے کی کوشش بھی کی تھی لیکن بیوی اسی طرح لاتعلقی پر قائم تھی، اسی اثناء میں عزیز و اقارب نے جب میاں بیوی کے تعلق کے بارے میں سوال کیا تو شوہر نے جواب میں کہا کہ میں نے بار بار سمجھانے کی کوشش کی ہے لیکن وہ نہیں مان رہی ہے اور پشتو میں یہ کلمات کہے کہ "زما دہ طرفہ ورپاتی دہ"، اور یہ کلمات شوہر نے مختلف مقامات پر کہے ہیں جب کوئی اس سے اس بارے میں دریافت کرتا تھاتو جواب میں یہ الفاظ کہتا،اب پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح الفاظ سے نکاح پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کرے جن میں طلاق اور طلاق کے علاوہ دوسرے معنی کا بھی احتمال موجود ہو تو ایسے الفاظ کو الفاظ کنایہ کہتے ہیں چنانچہ اس طرح الفاظ اگر شوہر طلاق کی نیت سے کہہ دے یا یا دلالت حال سے یہ معلوم ہو کہ شوہر نے یہ الفاظ طلاق کی نیت سے استعمال کیےہیں تو ان سے ایک طلاق بائن واقع ہوتی ہے اور اگرنہ طلاق کی نیت ہو اور نہ دلالت حال سے یہ معلوم ہو تو پھر اس سے طلاق واقع نہیں ہوتی ہے۔
صورت مسئولہ کے مطابق "زما دہ طرفہ ورپاتی دہ" کے الفاظ کنائی ہیں چنانچہ اگر شوہر نے یہ الفاظ کہتے ہوئے طلاق کی نیت کی ہو یا وہ حالت اس بات پر دلالت کرتی ہو کہ شوہر کا ان الفاظ سے طلاق کا ارادہ تھا تو اس صورت میں اس سے ایک طلاق بائن واقع ہوئی ہے اور اگر شوہر نے اس سے طلاق کی نیت نہ کی ہو اور نہ ہی دلالت حال سے یہ معلوم ہو تو اس صورت میں اس سے طلاق واقع نہیں ہوئی ہے اور بیوی بدستور اس کے نکاح میں ہے۔
الكنايات (لا تطلق بها) قضاء (إلا بنية أو دلالة الحال) وهي حالة مذاكرة الطلاق أو الغضب.(الدر المختار علي صدر رد المحتار،كتاب الطلاق، باب الكنايات، ج:3،ص:296)
وكنايات الطلاق لا يقع بها إلا بنية أو بدلالة الحال، ويقع بائنا إلا اعتدي واستبرئي رحمك وأنت واحدة فيقع بها واحدة رجعي.(الاختيار لتعليل المختار، كتاب الطلاق، فصل في كنايات الطلاق، ج3،ص:132)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں