بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
نفع اور راس المال واپس دینے میں جنس راس المال کے اعتبار کا حکم
سوال
زید نے عمرو کو پچاس لاکھ پاکستانی روپے دے کر کسی کاروبار میں دونوں کے درمیان شراکت داری اس طرح قائم ہوئی کہ عمرو نے پہلے زید کے پچاس لاکھ پاکستانی کرنسی کے عوض افغانی کرنسی خرید لی پھر افغانی کرنسی کو طے شدہ کاروبار میں لگایا؟ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ عمرو زید کو نفع اور راس المال کونسی کرنسی سے اداء کریگا، پاکستانی کرنسی سے یا افغانی کرنسی سے؟
جواب
فقہاے کرام کی تصریحات کے مطابق ایک شخص کے سرمایہ اور دوسرے کی محنت سے چلنے والا کاروبار"عقد مضاربت "کہلاتا ہے۔ اس عقد کے لیے ازروئے شرع کچھ شرائط مقرر ہیں ،جن کی رعایت ضروری ہے، ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ عقد مضاربت کی ابتداء ہی سے منافع کی تعیین کی جائے اورمضاربت کے اختتام پر مضارب کے لیے سرمایہ کو اسی جنس میں تبدیل کرکے ادا کرنا ضروری ہے جس میں راس المال لیا تھا۔
صورت مسئولہ کے مطابق مضاربت کی صورت میں اگر نفع کی شرح مقرر کی گئی ہو تو عمرو کے لیے متعین شرح کے مطابق اسی جنس میں سے دینا ہوگا جس میں راس المال لیا تھا۔
نیز زید نے چونکہ پاکستانی روپے دیے تھے ،اس لیے مضاربت کے اختتام پر اگر عمرو کے پاس افغانی کرنسی ہو تو اس کو پاکستانی روپے میں تبدیل کرکے نفع اور سرمایہ دینا لازم ہوگا ،لیکن پھر بھی اگر زید اپنی مرضی سے 50 لاکھ روپے کے بقدر افغانی کرنسی لینا چاہے تو اس کی بھی گنجائش ہے۔
"وإذا مات المضارب ومال المضاربة في يديه، وعليه دين...وكذلك لو كان الذي في يديه دنانير والمضاربة دراهم باع الوصي الدنانير، فأعطى رب المال رأس ماله وحصته من الربح، وقسم حصة المضارب بين غرمائه، فإن أراد رب المال أن يأخذ من الدنانير بقدر رأس ماله وحصته من الربح فأعطاه الوصي فذلك جائز".(الأصل لمحمد بن الحسن الشيباني،كتاب المضاربة، باب إقرار المضارب بالمضاربة في الصحة والمرض،ج:4،ص:281)
"(وإن كان) مال المضاربة (نقدا من جنس رأس المال) أي مال عقد المضاربة حين أعلمه بعزله (لا يتصرف) المضارب (فيه) أي النقد لعدم الحاجة إليه وهو معزول (وإن) كان المال (من غير جنسه) أي غير جنس رأس المال (فله) أي للمضارب (تبديله بجنسه) أي إذا كان رأس المال دراهم وهو معزول ومعه دنانير له بيعها بالدراهم (استحسانا) لأن الواجب للمضارب أن يرد مثل رأس المال، وهو يتحقق برد جنسه فكان له تبديله بجنسه ضرورة".(مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر،كتاب المضاربة،ج:2،ص:331)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں