بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 19/08/2026

دارالافتاء

 

مدرسے کی چیزوں کا بےجا استعمال


سوال

کسی مدرس یا طالب علم کے لئے بلاضرورت مدرسے کی بجلی سے پنکھا چلانا بالخصوص جب اس سے دوسروں کو تکلیف ہو ،شرعی اعتبار سے کیسا ہے؟ 

جواب

قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں اسراف اور تبذیرسے بچنے کی تاکید آئی ہے۔ اسراف اور تبذیر کرنا گناہ  اور ناجائز ہے اور اس کا جرم اس وقت مزید  بڑھ جاتا ہے جب اس کا تعلق اموال موقوفہ سے ہوچنانچہ آپﷺ نےوضو کرتے وقت بھی پانی کے اسراف سے بچنےکی تاکید فرمائی اگر چہ جاری نہر  سے وضو کرہا ہو۔  اسی طرح  مدرسے کی چیزیں اساتذہ ،طلبہ اور منتظمین کے پاس امانت ہیں،اس کو حسب ضرورت استعمال کرنا توجائز ہے لیکن اس کو بے جااستعمال کرنا یا ضرورت سے زائد استعمال کرنا جائز نہیں۔

 صورت مسئولہ کے مطابق کسی مدرس یا طالب علم کا بلاضرورت  مدرسے کی بجلی سے پنکھا چلا نا خیانت اور اسراف کے زمرے میں آتا ہے جوکہ جائز نہیں،اسی طرح اس کی وعید مزید  بڑھ جاتی ہے جب اس سےدوسروں کو تکلیف بھی ہو، لہذا اس سے بچنا ضروری ہے۔

 

قال الله تعالى:﴿وَكُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ وَلَا تُسۡرِفُوٓاْۚ إِنَّهُۥ لَا يُحِبُّ ٱلۡمُسۡرِفِينَ﴾ (الأعراف:31)

ثم قال تعالى: إنه لا يحب المسرفين وهذا نهاية التهديد لأن كل ما لا يحبه الله تعالى بقي محروما عن الثواب لأن معنى محبة الله تعالى العبد إيصاله الثواب إليه فعدم هذه المحبة عبارة عن عدم حصول الثواب ومتى لم يحصل الثواب فقد حصل العقاب لانعقاد الإجماع على أنه ليس في الوجود مكلف لا يثاب ولا يعاقب.(التفسير الكبير،سورة الأعراف،الأية:31،ج:14،ص:228)

‌عبد الله بن عمرو يقول: قال النبي صلى الله عليه وسلم: «‌المسلم ‌من ‌سلم ‌المسلمون من لسانه ويده، والمهاجر من هجر ما نهى الله عنه.»(صحيح البخاري،باب الانتهاء عن المصية،رقم الحديث:6484،ج:2،ص:308)

عن عبد الله بن عمرو بن العاص،أن النبي صلى الله عليه وسلم ‌مر ‌بسعد وهو يتوضأ، فقال: " ما هذا السرف يا سعد؟ "قال: أفي الوضوء سرف؟ قال: "نعم،وإن كنت على نهر جار"(المسند للإمام أحمد،رقم الحديث:7065،ج:11،ص:637)


فتویٰ نمبر : 5704/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں