بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
مناسخہ کی ایک صورت
سوال
مسماۃ فاروقہ بی بی فوت ہوئی اور ان کے ورثا میں سے تین بیٹے خائستہ گل، اختر گل ،حیات گل زنده تهے،اس کے بعد خائستہ گل فوت ہوااور اس کے ورثامیں سے دو بیٹے محمد ابراہیم اور خورشیداحمد رہ گئے ،اس کے بعد اختر گل فوت ہوا اور ان کے ورثامیں سے سوا ان کے بھائی حیات گل کے اور کوئی زنده نہیں تھا، اس کے بعد حیات گل فوت ہوا،اس کے ورثامیں سے ایک بیوہ ملوکہ بی بی ایک بیٹی جمیلہ بیگم دو بھتیجے محمدابراہیم اور خورشید احمدحیات تھے، اس کے بعدمحمد ابراہیم ولد خائستہ گل فوت ہوااس کے ورثا میں ایک بیوہ جمیلہ بیگم ، چھ بیٹے عبدالرشید،ہارون ،سجاد،شعیب،شہریار،فہداور تین بیٹیاں نورین ، ثمرین اور نایاب رہ گئیں ،اس کے بعد خورشیداحمدولدخائستہ گل فوت ہوااس کے ورثا میں سے ایک بیوہ رضیہ بیگم اور چھ بھتیجےعبدالرشید،ہارون ،سجاد،شعیب،شہریار،فہد زندہ تھے،اس کے بعد ملوکہ بی بی فوت ہوئی اس کے ورثا میں ایک بیٹی جمیلہ بیگم،دوبھتیجے محمدخان اور رحیم محمداور چھ نواسے اور تین نواسیاں رہ گئیں ،اس کے بعدرضیہ بیگم فوت ہوئی اس کے ورثامیں سے صرف ایک بھائی ایوب رہ گیا،شریعت کے روسے میراث کیسے تقسیم ہوگی؟
جواب
بشرط صدق وثبوت اگر مرحومہ(فاروقہ بی بی )کے مذکورہ بالا ورثا کے علاوہ کوئی اور قریبی وارث زندہ موجود نہ ہو اور اموات بھی درجہ بالا ترتیب سے ہوئی ہوں تو بعد از ادائے حقوق متقدمہ علی الارث مرحومہ کا ترکہ دوہزارآٹھ سو اسی(2880)حصوں میں تقسیم کرکےجمیلہ بیگم کو 2880/ 1185حصے ،عبدالرشید،سجاد، شعیب،شہریار،فہد،ہارون میں سے ہرایک کو203/2880حصے،نورین ، ثمرین اور ناياب میں سے ہرایک کو49/2880حصے،محمد خان اور رحیم محمد میں سے ہر ایک کو60/2880حصےاور ایوب کو210/2880حصے ملیں گے۔
قال الله تعالی:يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ۔(النساء:11)
وقال تعالیٰ: فَإِنْ كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِينَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكُمْ وَلَدٌ فَإِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ (النساء: 12)
"عصبة بنفسه وهو كل ذكر لا يدخل في نسبته إلى الميت أنثى وهم أربعة أصناف جزء الميت وأصله وجزء أبيه وجزء جده" (الفتاوی الهندية، کتاب الفرائض، الباب الثالث، في العصبات، ج: 6، ص: 443)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں