بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 26/10/2026 |
دارالافتاء
ایک بیوہ ، 4 بیٹوں اور 2 بیٹیوں میں میراث کی تقسیم
سوال
سعیدعالم فوت ہوا اس کے ورثا میں سے ایک بیوہ( دواجان ) ، 4بیٹوں (حبیب خان ، سیدان خان ، عمر خان اور محمد حاضر خان ) اور 2 بیٹیاں ( حیوان اور مُنا) موجود ہیں ۔ مرحوم کا میراث مذکورہ ورثا میں کس حساب سے تقسیم کیا جائے گا ؟اور اگر ان میں سے بیوہ اور بیٹیوں کو ترکہ میں سے حصہ نہ دیا جائے تو شرعا اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
میـــــــــــــ(سعید عالم )ـــــــــــــ(80)ــــــــــــــــــــــــــــــــــت
بیوہ بیٹا بیٹا بیٹا بیٹا بیٹی بیٹی
دواجان حبیب خان سیدان خان عمرخان محمدحاضرخان حیوان منا
10 14 14 14 14 7 7
بشرط صدق وثبوت اگر مرحوم کے مذکورہ بالا ورثا کے علاوہ اور کوئی قریبی وارث زندہ موجود نہ ہو تو بعد ازادائے حقوق متقدمہ علی الارث مرحوم کا ترکہ اسی(80)حصوں میں تقسیم ہو کر بیوہ (دواجان ) کو 80/ 10 حصے، چار بيٹوں (حبیب خان ، سیدان خان ، عمر خان اور محمد حاضر خان) ميں سے ہر ایک بیٹےکو14/80حصے اور 2بيٹيوں (حیوان اور مُنا)ميں سے ہر ایک بیٹی کو7/80حصے ملیں گے ۔
اللہ تعالی نے قرآنِ کریم میں میراث کے احکام اور ورثا کے حصوں کی تفصیل نہایت وضاحت کےساتھ بیان کی ہے۔ میراث کو انہی حصوں کےمطابق تقسیم کرنا فرض ہے۔ جس طرح میراث میں بیٹوں کا حق ہے اسی طرح بیٹیوں اور بیوہ کا بھی حق ہے ہر ایک کو اپنے حق کے مطابق حصہ دینا فرض ہے کسی کو محروم کرنا یا اس کے حصے سے کم دینا گناہ کبیرہ اور ناجائز ہے ۔ احادیثِ مبارکہ میں دوسروں کے مال کوناحق کھانے والوں کےمتعلق کئی وعیدیں واردہوئی ہیں ۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:" جس شخص نے اپنے وارث کو میراث سے محروم کیا تو قیامت کے روز اللہ تعالی اس کو اس کے جنت کے حصے سے محروم کر دیں گے"۔اسی طرح حضرت سعید ابن زیدرضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"جس شخص نے کسی کی زمین سے ظلماً ایک بالشت جگہ بھی لی اس کو قیامت کے دن سات زمینوں سے اس کا طوق پہنایا جائے گا"۔
قال الله تعالی:﴿ یُوْصِیْكُمُ اللّٰهُ فِیْۤ اَوْلَادِكُمْۗ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِۚ ﴾(النساء ، الأية:11)
وقال تعالی:﴿فَاِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ تُوْصُوْنَ بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍ﴾(النساء،الأية:12)
عن أنس بن مالك قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم:"من فر من ميراث وارثه قطع الله ميراثه من الجنة يوم القيامة". (سنن ابن ماجة،كتاب الوصايا، باب الحيف في الوصية، رقم الحديث:2703، ج:2، ص:902)
عن سعيد بن زيد، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول:" من أخذ شبرا من الأرض ظلما، فإنه يطوقه يوم القيامة من سبع أرضين".(الصحيح لمسلم، باب تحريم الظلم والغصب وغيرها، رقم الحديث:1610، ج:3، ص:1231)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 330
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 247
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 902
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 456
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 113
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 478
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 103
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 325
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1199
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں