بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 15/08/2026

دارالافتاء

 

مقدارِ درہم سے کم خون والے کپڑوں میں نماز پڑھنا


سوال

 اگر بواسیر کا مریض نماز پڑھنے کے بعد کپڑوں پر خون دیکھے جو کہ مقدار درہم سے کم ہواور ابھی نماز کا وقت باقی ہو تو کیا اس پر نماز کا اعادہ واجب ہے یا نہیں؟

جواب

نماز کے لیے بدن اور کپڑوں کا پاک ہونا ضروری ہے۔ خون نجاست غلیظہ ہے اور نجاست غلیظہ اگر بدن یا کپڑے پر قدر درہم سے زائد لگا ہو تو اس کا دھونا لازمی ہے، اور اس کے ساتھ اگر نماز پڑھی جائے تو وہ درست نہیں، اس کا اعادہ کرنا ضروری ہے۔ لیکن اگر قدر درہم سے کم لگا ہوتو اس کے ساتھ نماز کراہت تنریہی کے ساتھ ادا  ہوجائے گی۔ اس صورت میں نماز کے اعادے کی ضرورت نہیں۔

صورت مسئولہ میں اگر بواسیر کا مریض نماز پڑھنے کے بعد کپڑوں پر خون دیکھے لیکن وہ مقدارِ درہم سے کم ہو تو اس کی نماز درست ہے، اعادہ کی ضرورت نہیں۔

 

تنقسم النجاسة الى قسمين غليظة وخفيفة فالغليظة كالخمر والدم المسفوح ولحم الميتة وإهابها وبول ما لا يؤكل لحمه... وعفي عن قدر الدرهم من المغلظة... إلخ. (مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح، ص:65، المكتبة العصرية، بيروت)

(‌وعفا) ‌الشارع (‌عن ‌قدر ‌درهم) وإن كره تحريما، فيجب غسله، وما دونه تنزيها فيسن، وفوقه مبطل فيفرض. (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار، ص:47، دار الكتب العلمية، بيروت)


فتویٰ نمبر : 9885/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں