بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
"اگر میں بے غیرت ہوں تو میری بیوی مجھ پر طلاق ہے" کہنے سے طلاق کا حکم
سوال
زید اور بکر دونوں بھائی ہیں۔ زید نے بکر سے کہا کہ تم ہر وقت اپنی بیوی سے لڑتے جھگڑتے ہو، تم بہت بے غیرت ہو۔ اس کے جواب میں بکر نے کہا کہ اگر میں بے غیرت ہوں تو میری بیوی مجھ پر طلاق ہے۔ پھر جب زید نے مزید کچھ باتیں سنائیں، تو اس پر غصہ ہوکر بکر نے کہا کہ طلاق ہے، طلاق ہے اور کہا کہ مزید میرا دماغ خراب مت کرو، مجھے اپنے حال پر چھوڑ دو۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ اس صورت میں طلاق ہوئی ہے یا نہیں؟دوسری بات یہ کہ کتنی طلاقیں واقع ہوئی ہیں؟
جواب
طلاق کے صریح الفاظ بولنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے، نیز اگر کوئی شخص ایسے فعل پر طلاق کو معلق کردے جس کی حقیقت کا علم اسکے اعتراف سے ہوسکتا ہے، تو اس طلاق کا وقوع اسی شخص کے اعتراف اور بیان پر موقوف ہوگا، اگر وہ اس فعل کا اعتراف کرے تو طلاق واقع ہوجائے گی ورنہ نہیں۔
صورت مسئولہ کے مطابق بکر کے "طلاق ہے، طلاق ہے" کہنے سے دو طلاقیں واقع ہوچکی ہیں، جب کہ "اگر میں بے غیرت ہوں تو میری بیوی مجھ پر طلاق ہے" کہنے سے طلاق واقع نہیں ہوگی، ہاں اگر ایسا کہنے کے بعد اس نے خود اعتراف کیا کہ میں بے غیرت ہوں تو پھر تیسری طلاق بھی واقع ہوکر حرمت مغلظہ کے ساتھ بیوی اس پر حرام ہوجائے گی۔
ولا يلزم كون الإضافة صريحة في كلامه؛ لما في البحر لو قال: طالق فقيل له من عنيت؟ فقال امرأتي طلقت امرأته... فهذا يدل على وقوعه وإن لم يضفه إلى المرأة صريحا. (رد المحتار على الدر المختار، ج:3، ص:248، دار الفكر، بيروت)
وإذا قالت لزوجها: ياسفلة! فقال: إن كنت أنا سفلة فأنت طالق، وأراد التعليق لايقع الطلاق مالم يقل: "أنا سفلة" وتكلموا في معنى "السفلة" قال أبوحنيفة: المؤمن لايكون سفلة، بل السفلة هو الكافر، وعن أبي يوسف: أن السفلة الذي لا يبالي ما قال و ما قيل له،... وفي النوازل: من يشتم امرأته... وفي المنتقى: رواية مذكورة أن السفلة الخسيس في العقل والدين، وقيل في تفسيره: "بے حميت" وهو الذي لايمنع امرأته عن كشف الوجه عن غير المحارم... وقال بعضهم: الذي لاىخاف الله، وفي الذخيرة: أما السفلة فعن محمد: هو الذي لاحسب له و لانسب، أو يسرق شيئا لاخطر فيه، وفي العتابية: وعند المتأخرين: المختار هو الذي يأتي بالأفعال الدنيئة. (الفتاوى التاتارخانية، ج:5، ص:134، 135، مكتبه رشيدية، كوئٹه)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں