بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 25/11/2026

دارالافتاء

 

قسطوں پر موبائل خریدنا


سوال

بعض دکاندار(موبائل والے)  خریدنے والے کو اسی کے مطالبہ سے اقساط پر  موبائل دیتے ہیں، جس کی صورت  یہ ہے کہ مثلاً ایک موبائل 15000 ،  20000یا 50000 تک نقد پر ملتا ہے  تو دکاندار35 فیصد اضافہ کے ساتھ وہ  موبائل  کسی  خریدار کو فروخت کرتا ہے اور اس سے اقساط میں رقم لیتا ہے کیا یہ جائز ہے ؟

جواب

شریعت مطہرہ نے بیع وشراء کی درستگی کے لیے عقد کے وقت قیمت متعین کرنا ضروری قرار دیا ہے۔بائع اور مشتری کی باہمی رضامندی سے نقد خریدنے کی صورت میں کم قیمت اور قسط وار فروختگی کی صورت میں زیادہ قیمت  متعین کرنا شرعا درست ہے۔بشرطیکہ عقد کے وقت قسط وار  یا نقد میں سے کوئی ایک صورت متعین کردی جاے۔نیز قسط وار فروخت کرنے میں عقد کی درستگی کی لیے  یہ بھی ضروری ہے کہ رقم کی ادائیگی کی تاریخ متعین ہوجائے۔اور یہ بھی لازم ہے کہ ادائیگی میں تاخیر کی صورت اضافہ کی شرط نہ لگائی۔

صورت مسؤلہ کے مطابق اگر دکاندارکسی گاہک کو موبائل   قسطوں پر  فروخت کرتا ہے اور نقد کی نسبت 35 فیصد زائد رقم باہم  رضامندی سے طے کرلیں تو یہ جائز ہے بشرطیکہ قسطوں کی تاریخیں متعین ہوں اور مقررہ تاریخ سےتاخیر  کی صورت میں کوئی جرمانہ لازم نہ کیا جائے۔

 

" ‌وكذا ‌إذا ‌قال: ‌بعتك ‌هذا ‌العبد ‌بألف ‌درهم ‌إلى ‌سنة ‌أو بألف وخمسمائة إلى سنتين؛ لأن الثمن مجهول، ...فإذا علم ورضي به جاز البيع؛ لأن المانع من الجواز هو الجهالة عند العقد وقد زالت في المجلس وله حكم حالة العقد فصار كأنه كان معلوما عند العقد وإن لم يعلم به حتى إذا افترقا تقرر الفساد.( بدائع الصنائع،ج:6،ص:596)

وإذا عقد العقد على أنه إلى أجل كذا بكذا وبالنقد بكذا أو قال إلى شهر بكذا أو إلى شهرين بكذا فهو فاسد لأنه لم يعاطه على ثمن معلوم ولنهي النبي صلى الله عليه وسلم عن شرطين في بيع وهذا هو تفسير الشرطين في بيع ومطلق النهي يوجب الفساد في العقود الشرعية وهذا إذا افترقا على هذا فإن كانا يتراضيان بينهما ولم يتفرقا حتى قاطعه على ثمن معلوم وأتما العقد عليه فهوجائزلأنهماماافترقا إلابعد تمام شرط صحة العقد۔(المبسوط للسرخسي،ج:13،ص: 13)

"البيع مع تأجيل ا لثمن وتقسيطه صحيح يلزم أن تکون المدّة معلومة في البيع بالتأجيل والتقسيط."(شرح المجلة لسليم رستم باز،ج:1، ص:124، المادة:245)


فتویٰ نمبر : 3450/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں