بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 22/09/2026 |
دارالافتاء
مضاربت پر کسی کو رقم دینا
سوال
ایک عورت دوسری عورت سے رقم لے کر اس پر کچھ اشیاء خریدتی ہے اور اس کو آگے بیچ کر جو نفع مل جائے تو اس میں سے پہلی عورت کو بھی کچھ دیتی ہے۔ کیا ایسا معاملہ کرنا جائز ہے؟ کیا یہ سود کے زمرے میں آئے گا ؟
جواب
فقہاء کرام کی تصریحات کے مطابق ایک شخص کے سرمائے اور دوسرے کی محنت سے چلنے والا کاروبار عقد مضاربت کہلاتا ہے۔ مضاربت میں نفع کی تقسیم مضارب (کام کرنے والا ) اور رب المال (سرمایہ کا مالک) کے مابین کسی خاص تناسب سے طےکرناضروری ہے،چنانچہ اگر مضاربت میں فیصد یا تناسب کے لحاظ سے نفع طے نہ ہو تو عقد مضاربت فاسد ہو جاتی ہے ۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر ایک عورت نے دوسری عورت کو رقم بطور قرض دیا ہو اور وہ اس سے کاروبار کرے تو اس کاربار سے حاصل ہونے والا سارا نفع دوسری عورت کی ملکیت ہو گی ۔ قرض دینے والی کا اس سے نفع میں حصے کا مطالبہ جائز نہیں ۔ اور اگر یہ رقم بطور مضاربت دی ہو تو پھر منافع فیصد کے اعتبار سے طے کرنا ضروری ہے جبکہ صورت مسئولہ میں منافع فیصد کے اعتبار سے متعین نہیں اس لیے یہ عقد فاسد ہے۔
قال الله تعالیٰ:﴿وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا﴾(البقرة:275)
(قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر. (ردالمحتارعلى الدرالمختار،كتاب البيوع، باب المرابحة والتولية، فصل في القرض، ج:5، ص:166)
(عقد شركة في الربح بمال من جانب) رب المال (وعمل من جانب) المضارب.(وركنها الايجاب والقبول). (الدرالمختار على صدر ردالمحتار، كتاب المضاربة، ج:5، ص:645)
(وكون الربح بينهما شائعا) فلو عين قدرا فسدت (وكون نصيب كل منهم معلوما) عند العقد. ومن شروطها: كون نصيب المضارب من الربح، حتى لو شرط له من رأس المال أو منه ومن الربح فسدت.(الدرالمختار على صدر ردالمحتار، كتاب المضاربة، ج:5، ص:648)
قال: "ومن شرط ها أن يكون الربح بينهما مشاعا لا يستحق أحدهما دراهم مسماة "من الربح......فلعله لا يربح إلا هذا القدر. ( الهداية، كتاب المضاربة، ج3، ص263)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 318
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 238
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 864
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 440
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 558
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 480
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 466
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 76
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 173
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 393
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 7
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 41
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 317
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1169
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 33
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 378
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں