بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/10/2026

دارالافتاء

 

خلع کے بعد میاں بیوی کا باہمی رضامندی سےدوبارہ نکاح کرنا


سوال

جب خاتون کو خلع مل جائے اور خلع سے میاں بیوی دونوں  کا رشتہ ازدواج ختم ہوجائے تو کیا دونوں دوبارہ باہمی رضامندی سے نکاح کرسکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ میاں بیوی کی رضامندی سے ہونے والے خلع سے ایک طلاق بائن واقع ہوتی ہے،  جس کے بعد شوہر کو رجوع کرنے کا حق نہیں ہوتا، البتہ میاں بیوی دونوں کی  باہمی رضامندی سے دوبارہ نکاح کرنا جائز ہوتا ہے۔

صورت مسئولہ کے مطابق خلع کے بعد اگر میاں بیوی رضامندی سےدوبارہ نکاح کرنا چاہیں تو ازسر نو نکاح کرنا جائز ہے،البتہ آئندہ کے لیے  شوہر کے پاس صرف دو طلاقوں  کا اختیارہوگا۔

 

(وحكمه) وقوع الطلاق البائن كذا في التبيين. (الفتاوى الهندية،كتاب الطلاق، الباب الثامن في الخلع وما في حكمه، الفصل الأول في شرائط الخلع وحكمه وما يتعلق به الخلع، ج:1، ص:488)

إذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها (الفتاوى الهندية، كتاب الطلاق، الباب السادس في الرجعة وفيما تحل به المطلقة وما يتصل به، فصل فيما تحل به المطلقة وما يتصل به، ج:1، ص:472)


فتویٰ نمبر : 6822/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں