بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 22/10/2026 |
دارالافتاء
لقطہ کو فروخت کر کے اپنا حق وصول کرنا
سوال
کسی شخص نے دکاندار کوموبائل ریپئرنگ کےلیے دیا اور دکاندار نے موبائل کو ریپئر کردیا لیکن مالک اس کو وصول کرنے نہیں آرہا اور نہ ہی دکاندار کو اس موبائل کے مالک کا علم ہےاور مالک نے ریپئر کرنے کی اجرت بھی دکاندار کو نہیں دی تو کیا دکاندار مذکورہ موبائل کو فروخت کر کے اپنی اجرت وصول کرسکتا ہے؟
جواب
كسی شخص کواگركو ئی ایسی چیز مل جائے جس کا مالک معلوم نہ ہوتو یہ لقطہ کے زمرے میں داخل ہے، اور لقطہ کا حکم یہ ہے کہ لقطہ کی نوعیت کو دیکھ کراس کی تشہیر کی جائے اور جب اتنا وقت گزر جائے کہ غالب گمان ہوجائے کہ اب مالک اس کی تلاش نہيں کرے گاتوایسی صورت میں اگر وہ خود فقیر ہے تو وہ اس کو خود استعمال کرسکتا ہے،لیکن اگر وہ مالدار ہے تو پھراس کو صدقہ کردے۔
صورت مسئولہ کے مطابق موبائل ریپئرنگ کرنے والے کو چاہیے کہ وہ مذکورہ موبائل کو ہر ممکنہ طریقہ اختیار کر کےمالک تک پہنچانے کی کوشش کرے اور اس سے اپنا حق وصول کرے ،لیکن اگر اس کے بعد بھی مالک نہ ملے اور اس کا غالب گمان یہ ہو کہ مالک اب اس کو لینے نہیں آئے گا تو ایسی صورت میں وہ مذکورہ موبائل کو فروخت کرکے ریپئرنگ کا خرچہ وصول کرسکتا ہے جبکہ زائد پیسوں کو فقرا میں صدقہ کردے۔
[اللقطة] مال يوجد ولا يعرف مالكه، وليس بمباح كمال الحربي.(الدر المختار على صدر رد المحتار، كتاب اللقطة،ج:6،ص:432)
(وعرف) أي نادى عليها حيث وجدها، وفي المجامع(إلى أن علم أن صاحبها لا يطلبها...)قال ابن عابدين رحمه الله:قوله:(إلى أن علم أن صاحبها لا يطلبها)لم يجعل للتعريف مدة اتباعا للسرخسي، فانه بنى الحكم على غالب الرأي، فيعرف القليل والكثير إلى أن يغلب على رأيه أن صاحبه لا يطلبه.(رد المحتار على الدر المختار، كتاب اللقطة،ج:6،ص:432)
إن كان الملتقط محتاجا فله أن يصرف اللقطة إلى نفسه بعد التعريف، كذا في المحيط، وإن كان الملتقط غنيا لا يصرفها إلى نفسه بل يتصدق على أجنبي أو أبويه أو ولده أو زوجته إذا كانوا فقراء.(الفتاوى الهندية، كتاب اللقطة،ج:2،ص:300)
قال الحموي في شرح الكنز نقلا عن العلامة المقدسي عن جده الأشقر عن شرح القدوري للأخصب: إن عدم جواز الأخذ من خلاف الجنس كان في زمانهم لمطاوعتهم في الحقوق، والفتوى اليوم على جواز الأخذ عند القدرة من أي مال كان لا سيما في ديارنا لمداومتهم العقوق.(رد المحتار على الدر المختار، كتاب الحجر،ج:6،ص:150)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں