بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 23/08/2026 |
دارالافتاء
چلتی ہوئی موٹر کار میں نماز پڑھنا
سوال
میں لندن میں ایک ادارے میں ڈیوٹی کے لیے جاتی ہوں ۔ چونکہ ظہر کا وقت گھر میں ہوجاتا ہے ، اس وجہ سے ظہر کی نماز کے بعد روانہ ہوجاتی ہوں۔ عصر کے بعد چھٹی ہوجاتی ہے ۔ مغرب کا وقت راستے میں آجاتا ہے۔ واپسی پر والد کے ساتھ اپنی کار میں آتی ہوں ، لیٹ ہونے کی وجہ سے مغرب کا وقت نکل جانے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اس وجہ سے چلتے ہوئے اپنی کار میں مغرب کی نماز ادا کرلیتی ہوں ، کیا اس سے میری نماز ادا ہوجائے گی یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ فرض نماز کے صحیح ہونے کےلیےقیام ، رکوع ،سجدہ اور قبلہ رو ہونا ضروری ہے۔چونکہ چلتی ہوئی موٹرکار میں قیام، رکوع وسجود وغیرہ کی رعایت نہیں رکھی جاسکتی اور قبلہ رو ہونا بھی بعض مرتبہ دشوار ہوتا ہے،اس لیے موٹر کار میں فرض نماز پڑھنا جائز نہیں۔
لہذا سائلہ کو چاہیے کہ فرض پڑھ کر روانہ ہو یا فرض نماز کےلیے کسی مناسب جگہ گاڑی رکوا کر اتر کر نماز ادا کرے اور رکوانے میں اگر کوئی رکاوٹ ہو تو اپنی جگہ پہنچ کر نماز پڑھے ،اگر وقت باقی ہو تو ادا پڑھ لے ورنہ قضاء پڑ ھ لے ۔لیکن موٹر کار میں قیام ،رکوع،سجدہ اور قبلہ کی رعایت کے بغیر پڑھی گئی فرض نماز درست نہیں ہوتی۔ اس لیے اگر اس طرح کوئی نماز ادا کی ہو تو اس کی قضاء پڑھ لے۔
"(ومنها القيام)… وملحق به كنذر وسنة فجر في الأصح (لقادر عليه)".
"(قوله القادر عليه) فلو عجز عنه حقيقة وهو ظاهر أو حكما كما لو حصل له به ألم شديد أو خاف زيادة المرض…".(الدر المختار مع رد المحتار،كتاب الصلاة،مطلب قد يطلق الفرض على ما يقابل الركن وعلى ما ليس بركن ولا شرط،ج:1،ص:444)
"الصلاة في السفينة إذا صلى فيها قاعدا بركوع وسجود أن يجوز إذا كان عاجزا عن القيام والسفينة جارية…".(بدائع الصنائع، كتاب الصلاة،فصل فى اركان الصلاة،ج:1،ص:109)
" أن الفريضة لا تجوز على الدابة فلا يصلي المسافر المكتوبة على الدابة إلا من عذر كخوف اللص والسبع وطن المكان وكون الدابة جموحا وكون المسافر شيخا كبيرا لا يجد من يركبه".(العنايه شرح الهدايه، كتاب الصلاة،فصل فى القراءة،ج:1،ص:463)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں