بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

باوضو سجدہ شکرادا کرنا


سوال

کیا سجدہ شکر ادا کرنے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے؟اگر کوئی بغیر وضو   کر لے تو شرعاً کیا حکم ہے؟

جواب

واضح رہے  کہ  اگر کسی کو کوئی نعمت مل جائے اور شکرانے کے طور پر سجدہ شکر ادا کرنا چاہے تو اس کی گنجائش ہے ،تاہم اس کے لیے وہی شرائط ہيں  جو نماز  کے لیے ہيں ۔

لہذا صورت مسئولہ کے مطابق   اگر کوئی شخص  سجدہ شکر  ادا کرنا چاہے تو اس کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے، وضو کے بغیر سجدہ شکر ادا کرناجائز  نہیں۔

 

وشرائط هذه السجدة شرائط الصلاة إلا التحريمة...من تجددت عنده نعمة ظاهرة أو رزقه الله تعالى ولدا أو مالا أو وجد ضالة أو اندفعت عنه نقمة أو شفي مريض له أو قدم له غائب يستحب له أن يسجد شكرا لله تعالى مستقبل القبلة يحمد الله فيها ويسبحه ثم يكبر أخرى فيرفع رأسه كما في سجدةالتلاوة.(الفتاوى الهندية،كتاب الصلوة،الباب الرابع عشر فى صلاة المريض،ج:1،ص:136،135)


فتویٰ نمبر : 9863/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں