بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 20/10/2026

دارالافتاء

 

عدت کے دوران گھر سے باہر نکلنا


سوال

ایک عورت کو طلاق ہوئی طلاق ہونے کے بعد اس کو کالج میں داخلہ مل گیا اب یہ عورت عدت کے دوران کالج جا سکتی ہے یا نہیں؟

جواب

عدت کے دوران عورت کے لیے کسی شدید مجبوری کے بغیر گھر سے باہر نکلنا جائز نہیں ہے ۔ صورت مسئولہ کے مطابق مطلقہ عورت کا دورانِ عدت کالج کے لیے گھر سے نکلنا جائز نہیں ، کیونکہ کالج کے لیے جانا کوئی عذر شرعی نہیں ہے ۔

 

(‌ولا ‌تخرج ‌معتدة ‌رجعي وبائن) بأي فرقة كانت على ما في الظهيرية ولو مختلعة على نفقة عدتها في الأصح اختيار، أو على السكنى فيلزمها أن تكتري بيت الزوج معراج (لو حرة) أو أمة مبوأة ولو من فاسد (مكلفة من بيتها أصلا) لا ليلا ولا نهارا ولا إلى صحن دار فيها منازل لغيره ولو بإذنه لأنه حق الله تعالى. (ردالمحتار على الدرالمختار،كتاب الطلاق، باب العدة،ج:3۔ص:535)


فتویٰ نمبر : 6817/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں