بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
کرایہ کی دکان کے بالائی حصہ کو استعمال کرنا
سوال
میں نے ایک دکان کرایہ پر لی ہے جس کی چھت پر تعمیر وغیرہ نہیں ،ميرا اراده ہے کہ اس پر سولر رکھوں ،تو کیا میرے لیے چھت کے بالائی حصہ پر سولر رکھنا شرعاً جائز ہے، یا نہیں؟ رہنمائی فرمائیں۔
جواب
واضح رہے کہ کرایہ دار کے لئے ضروری ہے کہ وہ کرایہ کے اثاثوں کو اس کے مناسب اورمعروف طریقہ سے استعمال کرے چنانچہ اگر کرایہ دار کے کسی عمل سے عین موجرہ(کرایہ پر دینے والی چیز )کی عمارت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو ، تو ایسی صورت میں مالک سے اجازت لینا ضروری ہوگا ، اجازت لیے بغیر اگر مستاجر کے کسی عمل سے عین موجرہ كی عمارت كو نقصان پہنچ جائے تو اس کا ذمہ دار کرایہ دار ہو گا۔
صو رت مسؤلہ کے مطابق دکان کی چھت کے بالائی حصہ پر سولر رکھنے سے اگر چھت کو کوئی نقصان نہ پہنچتا ہو تو کرایہ دار کےلیےعرف کے مطابق اسے استعمال میں لانا شرعاً جائز ہے البتہ اگر چھت کے گرنے یا کمزور ہونے کا خطرہ ہو ،تو ایسی صورت میں مالک کی اجازت کے بغیر استعمال کرنا جائز نہیں۔
"إذا استأجر دارا ،أو بيتا، ولم يسم الذي يريدهاله حتى جازت الإجارة استحسانا،كان للمستأجر أن يسكنها، وأن يسكنها، وله أن يضع فيها متاعه، وله أن يعمل فيها ما بداله من العمل مما لا يضر بالبناء ولا يوهنه نحو: الوضوء، وغسل الثياب، أما كل عمل يضر بالبناء ويوهنه نحو:الرحى،والحدادة،والقصارة، فليس له ذالك إلا برضا صاحبه"
(الفتاوى الهنديه،كتاب الإجارة،الباب الثاني،والعشرون : في بيان التصرفات التي يمنع المستأجر عنها،وما لا يمنع، وفي تصرفات الأجر،ج:4 ،ص:510)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں