بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
قنوت نازلہ میں "اللهم انصرإخواننا المسلمین فی فلسطین وفی غزة" پڑھنا
سوال
نماز میں قنوت نازلہ کے اندر کسی خاص شخص کا نام لےکر دعا کرنا شرعا کیسا ہےجیسے اللهم انصر زیدا۔یا اسی طرح کسی قوم کانام لے کر دعا کرنا جیسے اللهم انصر إخواننا المسلمین فی فلسطین وفی غزة، وغیرہ کہنا کیساہے؟
جواب
جب مسلمانوں پر اجتماعی خوف،قحط یا کوئی شدید حادثہ مثلاً دشمن کا ظلم وستم ،سیلاب ،وبا وغیرہ پیش آئےتو ایسے حالات میں امام کے لیے فجر کی نمازمیں رکوع کے بعد قنوت نازلہ پڑھنا جائزہے۔آپ ﷺ نے بئرِ معونہ کے موقع پر شہید ہونے والے ستر صحابہ کرام کے لیے ایک ماہ تک مسلسل قنوت نازلہ پڑھی جس میں آپ نے عرب کے بعض قبیلوں کے لیے نام سے بد دعا کی ۔اسی طرح آپ ﷺ نےقنوت نازلہ میں ستم رسیدہ کمزور مسلمانوں کے حق میں نام سے نجات کی دعا کی ہے ،جبکہ کفار کے لیے نام سے بد دعا کی ہے ،لہذا اگر قنوت نازلہ میں کسی شخص کا یا قوم کانام لے کر ان کے حق میں دعا کی جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ،البتہ قنوت نازلہ میں ایسی دعاؤں کے پڑھنے سے اجتناب کیا جائے جو لوگوں کے کلام کے مشابہ ہوں۔
صورت مسئولہ کے مطابق قنوت نازلہ میں "اللهم انصر زیدا"اوراللهم انصرإخواننا المسلمین فی فلسطین وفی غزة"پڑھنا جائز ہے۔
عن أبي هريرة: أن النبي صلى الله عليه وسلم كان إذا رفع رأسه من الركعة الآخرة، يقول: " اللهم أنج عياش بن أبي ربيعة، اللهم أنج سلمة بن هشام، اللهم أنج الوليد بن الوليد، اللهم أنج المستضعفين من المؤمنين، اللهم اشدد وطأتك على مضر، اللهم اجعلها سنين كسني يوسف: وأن النبي صلى الله عليه وسلم قال: غفار غفر الله لها وأسلم سالمها الله " قال ابن أبي الزناد: عن أبيه، هذا كله في الصبح.(صحيح البخاري،أبواب الإستسقاء،رقم الحديث:1006،ج:6،ص:26)
عن أنس رضي الله عنه، قال: «قنت النبي صلى الله عليه وسلم بعد الركوع شهرا يدعو على رعل، وذكوان، ويقول عصية عصت الله ورسوله»( صحيح البخاري،كتاب المغازي،رقم الحديث:4094،ج:5،ص:107)
(ولا يقنت لغيره) إلا لنازلة فيقنت الإمام في الجهرية.قال ابن عابدين رحمه الله:قوله:(إلا لنازلة) قال في الصحاح: النازلة: الشديدة من شدائد الدهر، ولا شك أن الطاعون من أشد النوازل...وإن نزل بالمسلمين نازلة قنت الإمام في صلاة الجهر.( رد المحتار على الدر المختار،كتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، ج:2،ص:448)
وقال الحافظ أبو جعفر الطحاوي: إنما لا يقنت عندنا في صلاة الفجر من غير بلية، فإن وقعت فتنة أو بلية فلا بأس به...وهو صريح في أن قنوت النازلة عندنا مختص بصلاة الفجر دون غيرها من الصلوات الجهرية أو السرية.(رد المحتار على الدر المختار،كتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، ج:2،ص:448۔449)
ولو دعا في صلاته فسأل الله تعالى شيئا فإن دعا بما في القرآن لا تفسد صلاته لأنه ليس من كلام الناس، وكذا لو دعا بما يشبه ما في القرآن وهو كل دعاء يستحيل سؤاله من الناس لما قلنا.ولو دعا بما لا يمتنع سؤاله من الناس تفسد صلاته عندنا نحو قوله: اللهم أعطني درهما، وزوجني فلانة، وألبسني ثوبا، وأشباه ذلك،.(بدائع الصنائع،كتاب الصلاة،فصل بيان حكم الإستخلاف،ج:1،ص:237)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں