بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/08/2026

دارالافتاء

 

میزان بینک میں مضاربہ اکاؤنٹ کھولنا


سوال

میزان بینک میں مضاربہ اکاؤنٹ کھولنا اور اس کا نفع حاصل کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

موجودہ حالات کے تناظرمیں سودی کاروبار کی حوصلہ شکنی اوراسلامی معیشت کو ترویج دینے کی خاطر اسلامی بینک کام کررہے ہیں اگرچہ ہرایک اسلامی بینک کے نام سے  کھلنے والے ادارے پراعتماد ممکن نہیں، لیکن جس بینک کے قواعدوضوابط واقعتاً شرعی ہوں اورجیدعلماءکرام کی نگرانی میں ان پرعمل کرایاجاتاہوتوشرعاًان کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کی گنجائش ہے۔

صورت مسؤلہ میں ذکرکردہ (میزان بینک) کے معاملات ہماری معلومات کے مطابق تا حال شرعی اصول کے موافق ہیں اور جید علماء کرام  ان کی نگرانی کررہے ہیں اس لیے ان کے ساتھ مضاربہ اکاؤنٹ کھولنا اور اس کا نفع حاصل کرنا جائز ہے۔


قال الله تعالى (‌وَأَحَلَّ ‌ٱللَّهُ ٱلۡبَيۡعَ وَحَرَّمَ ٱلرِّبَوٰاْۚ ) (البقرة : 275)

الأمور بمقاصدها يعني: أن الحكم الذي يترتب على أمر يكون على مقتضى ما هو الموقصود من ذالك الأمر.(شرح المجلةالأتاسي،المدة:2 ، ج:1، ص:3 )


فتویٰ نمبر : 3432/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں