بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/10/2026

دارالافتاء

 

غسل میں خشك رہنے والے عضو كو بعد ميں دهونے سے غسل كا پورا ہونا


سوال

اگر خاتون کے ہاتھوں پر نیل پالش لگی ہو اور اس نے نسیان کی وجہ  سےنیل پالش اتارے بغیر غسل کر لیا اور پھر یاد آنے پر نیل پالش  کوصاف کیا تو کیا اب صرف ہاتھ دھولینا کافی ہوگا یا دوبارہ غسل کرنا ہوگا؟

جواب

فقہاے کرام کی عبارات سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ اگر وضو یا غسل میں کوئی جگہ  خشک رہ جائے اور بعد میں یاد آجائے تو صرف اسی جگہ کو دھو لینے سے غسل مکمل ہو جاتا ہے ۔

لہذا صورت مسئو لہ کےمطابق اگرخاتون نےناخنوں سے نیل پالش کو صاف نہیں کیا اورغسل کر لیا بعد میں یاد آگیا تو اب  نیل پالش دور کر کے صرف ہاتھ دھو لینا کافی ہے اس سے غسل مکمل ہو جائےگا  دوبارہ غسل کرنے کی ضرورت نہیں۔

 

ولو تركها أَي ترك المضمضمة أو الاستنثاق أو لمعة من أَي موضع كان من البدن ناسيا فصلى ثم تذكر ذالك ذالك يتمضمض أو يستنشق أو يغسل اللمعة ويعيد ما صلى... ( غنية المستملي في شرح منية المصلي، باب فراىض الغسل، ص:44، مكتبه نعمانيه(


فتویٰ نمبر : 9854/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں