بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
کرایہ دار کا مالک کی زمین پر عمارت بنا کر خرچ شدہ رقم کرایہ سے کاٹنا
سوال
میں نے ایک شخص کے پلاٹ میں سکول تعمیر کروانا ہے جس كا تمام تر خرچ میرے ذمہ ہوگا ۔ پلاٹ کے مالک اور میرے مابین یہ طے ہوا ہے کہ ہم ایک مقدار کرایہ کی طے کرلیں گے ۔ اس میں سے 30 فی صد کرایہ اداکیا جائے گا ۔ بقیہ 70 فی صد بلڈنگ کی تعمیراتی قیمت کی ادائیگی کے طور پر کٹوتی ہوتی رہے گی ۔ اس طرح بالآخر سکول بلڈنگ بھی پلاٹ کے مالک کی ہو جائے گی اور کرایہ کی مقدار بھی بڑھا دی جائےگی ۔ کیا یہ صورت معاہدہ جائز ہے؟
جواب
مالک زمین اپنی زمین کرایہ دار کو اجرت پر دے اور دونوں کے درمیان یہ معاہدہ ہو کہ کرایہ دار اس زمین میں اپنا سرمایہ لگا کر تعمیر کرے اور جتنا خرچہ آئے وہ مقررہ ماہانہ کرایہ سے اس وقت تک کاٹتا رہے جب تک کرایہ دار کی خرچ کی ہوئی رقم مکمل نہ ہو تو اس کی دوصورتیں ہیں:
1۔مالک زمین اپنی زمین کرایہ دار کو اجرت پر دے اور دونوں کے درمیان یہ معاہدہ ہو کہ کرایہ دار اس زمین میں اپنا سرمایہ لگا کر مالک زمین کے لیے تعمیر کرے گا، جتنا خرچہ آئےگا، وہ مالک زمین پر قرض ہوگا اور وصولی کی صورت یہ ہوگی کہ مقررہ ماہانہ کرایہ سےکرایہ دار اپنی لگائی ہوئی رقم اس وقت تک کاٹتا رہے گا جب تک اس کی لگائی ہوئی رقم مکمل نہ ہو ۔ یہ صورت شرعاًجائز ہے۔
2۔مالکِ زمین کرایہ دار کو زمین اجرت پر دے اور اس زمین میں کرایہ دار اپنے سرمایہ سے اپنے لیے عمارت تعمیر کرے اور زمین کے مالک کو صرف زمین کا کرایہ دیتا رہے ایسی صورت میں عمارت کا مالک کرایہ دار ہوگا اس لیے مالکِ زمین پر اس کا کوئی قرض نہیں ہوگا، چنانچہ کرایہ سے کچھ نہیں کاٹ سکتا ۔تاہم مدت اجارہ کے اختتام پر کرایہ دار اور مالک ِزمین باہم رضامندی سے عمارت کی قیمت طے کریں اور مالک زمین وہ رقم کرایہ دار کو) یکمشت یا قسط وار)حوالہ کر کے عمارت کا بھی مالک بن جائے۔یا اگر قیمت پر اتفاق نہ ہوسکے تو کرایہ دار اپنی عمارت ہٹا کر مالکِ زمین کو زمین خالی کر کے دے دے۔ صورت مسؤلہ میں معاہدہ پوری طرح واضح نہیں ،تاہم مذکورہ بالا دونوں طریقوں میں سے کوئی ایک طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔
تصح إجارة أرض (للبناء والغرس) وسائر الانتفاعات كطبخ آجر وخزف ومقيلا ومراحا حتى تلزم الأجرة بالتسليم أمكن زراعتها أم لا بحر.(رد المحتار على الدر المختار، كتاب الإجارة، ج:6، ص:31)
إذا استأجر الرجل من آخر دارا بدين كان للمستأجر على الآجر يجوز.(الفتاوى الهندية، كتاب الإجارة، الباب الثاني فى بيان متي تجب الأجرة، ج:4، ص:446)
''قوله: و من بنى) ... (بغير إذنه) فلو بإذنه فالبناء لرب الدار، ويرجع عليه بما انفق''.(رد المحتار على الدر المختار،كتاب الغصب، ج:9، ص:283)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں