بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

سکول ڈین کا فی میل ٹیچرز کے ساتھ میٹنگ کرنا


سوال

ہمارے اسکول کے دو شفٹ برانچ ہیں۔ ایک برانچ میں میل ٹیچرز  ہیں جب کہ دوسرے میں فی میل ٹیچرز  ہیں۔ دونوں  کی نگرانی ایک مرد کرتے ہیں۔چنانچہ وہ نگرانی اور تعلیمی نظام چیک کرنے کے سلسلے میں  مشورہ کے لیے آتے رہتے ہیں۔ جب کہ سکول میں بالغ طالبات بھی ہوتی ہیں ۔ کیا  ڈین   کے لیے بغیر پردہ کے فی میل ٹیچرز کے ساتھ مینٹگ کرنا جائز ہے یا نہیں ۔ اس کے بارے شرعی رہنمائی فرمائیں؟

جواب

کسی ادارے میں  مردوں  کے ساتھ  خواتین کا کسی  مشترکہ   مشاورتی اجلاس  میں بیٹھنا  اور اظہار رائے کرنا اس وقت جائز ہوسکتا ہے جب  خواتین مکمل شرعی پردے میں ہوں،بلاضرورت  گفتگو اور ہم کلامی نہ ہو،غیر محرم مرد کے ساتھ خلوت نہ ہو، گفتگو کے وقت خواتین کی آواز میں نرمی ونزاکت نہ ہو تاکہ فتنہ وفساد نہ پھیلے۔نیز  نشستیں بھی فاصلہ سے رکھی جائیں۔

صورت مسئولہ کے مطابق  سکول کے ڈین کا  فی میل ٹیچرز کے ساتھ  درجہ بالا شرائط کی رعایت رکھتے ہوئے میٹنگ کرنے کی گنجائش ہے۔

 

قال اللہ تعالی:﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ قُل لِّأَزۡوَٰجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَآءِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ‌يُدۡنِينَ ‌عَلَيۡهِنَّ مِن جَلَٰبِيبِهِنَّۚ ذَٰلِكَ أَدۡنَىٰٓ أَن يُعۡرَفۡنَ فَلَا يُؤۡذَيۡنَۗ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورٗا رَّحِيمٗا﴾.(سورة الاحزاب،الآية:59)

وقال تعالی:﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ قُل لِّأَزۡوَٰجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَآءِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ‌يُدۡنِينَ ‌عَلَيۡهِنَّ مِن جَلَٰبِيبِهِنَّۚ ﴾.قال العلامه الآلوسي تحت هذه الآية:‌وقال القهستاني:‌منع ‌النظر من الشابة في زماننا ولو بلا شهوة".(روح المعانى،سورةالاحزاب،ج:11،ص:265)

وقال:﴿يُدۡنِينَ ‌عَلَيۡهِنَّ مِن جَلَٰبِيبِهِنَّۚ﴾."قال أبوبكر:فى هذه الاية دلالة على أن المرأة الشابةمأمورةبستر وجههاعن الأجنبيين".(أحكام القرآن للجصاص،باب ذكر حجاب النساء،سورة الأحزاب،ج:3،ص:372)


فتویٰ نمبر : 5640/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں