بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/10/2026

دارالافتاء

 

نماز عصر کی ادائیگی اور قضا لانے کی صورت


سوال

اگر کوئی عصر کی نماز بھول  جائےاور  مغرب کی اذان کے  قریب یاد آئے تو کیا اس وقت نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں ۔ اور اگر عصر کی نماز قضا ہوگئی تو کیا مغرب کی نماز کے بعد اس کی قضا لاسکتا ہےیا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ  جب ہر چیز کا سایہ  سایہ اصلی کے علاوہ اس کے دو مثل(دوچند) ہوجائے تو عصر کا وقت شروع ہوجاتا ہے   اور سورج کےغروب ہونے تک عصر کا وقت باقی رہتا ہے ،لہذا اگرکوئی شخص عصر کی نماز اول وقت میں پڑھنا بھول جائے تو اگر غروب شمس سے پہلے یا د آئے تو اسی وقت ادا کرے،لیکن  اگر  عصر کی نماز کا وقت  نکل گیا اور نماز عصر ادا نہ کی تو مغرب کی نماز کے بعد بھی قضا لانا جائز ہے۔

صورت مسئولہ کے مطابق  اگر کوئی شخص عصر کی نماز پڑھنا بھول جائے اور غروب شمس  سےپہلے یاد آئے تو اسی وقت پڑھےتاہم اگر غروب شمس ہوا اور عصر کی نماز ادانہ کی تو اگر صاحب ترتیب ہے (یعنی وہ شخص جس کے ذمےکوئی قضا  نماز نہ ہو)تو مغرب کی نماز سے پہلے عصر کی  قضا پڑھ لے، بعد میں مغرب کی نماز پڑھے، البتہ اگر صاحب ترتیب نہ ہو(یعنی اس کے ذمے قضا نمازیں  باقی ہوں ) تو پھرکوئی ترتیب لازم نہیں،  چاہے تو نماز عصر کی قضا پہلے کرلے یا  مغرب کی نماز پہلے پڑھ لے ،اور عصر کی قضا بعد میں دونوں صورتیں جائز ہیں۔

 

وقت ‌العصر من بلوغ الظل مثليه سوى الفيء إلى غروب الشمس.( البحر الرائق شرح كنز الدقائق،كتاب الصلوة،ج:1،ص:462)

‌ثلاث ‌ساعات لا تجوز فيها المكتوبة ولا صلاة الجنازة ولا سجدة التلاوة إذا طلعت الشمس حتى ترتفع وعند الانتصاف إلى أن تزول وعند احمرارها إلى أن يغيب إلا عصر يومه ذلك فإنه يجوز أداؤه عند الغروب.(الفتاوى الهندية،ج:1،ص:52)

‌وجميع ‌أوقات ‌العمر وقت للقضاء إلا الثلاثة المنهية... وهي الطلوع والاستواء والغروب.( رد المحتار،على الدر المختار،ج:2،ص:66)

‌الترتيب ‌بين ‌الفائتة والوقتية وبين الفوائت مستحق، كذا في الكافي حتى لا يجوز أداء الوقتية قبل قضاء الفائتة.(الفتاوى الهندية،ج:1،ص:121)


فتویٰ نمبر : 9851/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں