بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 20/10/2026 |
دارالافتاء
مال مضاربت کو آگے مضاربت پر دینا
سوال
عقد مضاربت طے کرتےوقت مضارب رب المال سے یہ شرط لگائےکہ میں اپنی مرضی سے اس پر کاروبار کروں گا ،رب المال اس پر راضی ہواور رب المال کے لئےکل نفع میں سے ایک ثلث اور مضارب کےلیے دو ثلث طے ہو جائے پھر مضارب اول یہی رقم دوسرے شخص کو بطور مضاربت نصف نفع پر دےتو کیا مضارب اول رب المال سے پوچھے بغیرآگے دوسرے مضارب کو مال دے سکتا ہے یا نہیں؟اگر دے سکتا ہے تو رب المال اور مضارب اول کے درمیان نفع کیسے تقسیم ہوگا؟
جواب
عقد مضاربت میں رب المال مضارب کو مال سپردکرتے وقت یہ کہے کہ تم اپنی مرضی سے کام کرو یا تم جو مناسب سمجھو اسی کے مطابق کاروبار کرو ،تو ایسی صورت میں مضارب کے لیے دوسرے شخص کو سرمایہ مضاربت پر دینا جائز ہے،پھر اگرعقد مضاربت کے وقت رب المال نے اپنےلیے کل نفع میں سے ایک ثلث کی شرط لگائی، اور مضارب ثانی نے اپنے لئے نفع میں سے نصف کی شرط لگائی ،تو ایسی صورت میں ان کو معاہدہ کے مطابق نفع دیا جائے گا اور نفع میں سےباقی حصہ مضارب اول کو ملےگا۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر رب المال نےواقعی مضارب کواپنی مرضی سے کاروبار کرنے کا اختیار دیا ہو، تو مضارب کے لیے دوسرےشخص کو سرمایہ مضاربت پر دینا جائز ہے اور نفع کی تقسیم کے سلسلے میں معاہدہ کے مطابق رب المال کو کل نفع میں سے ایک ثلث اور مضارب ثانی کو نصف جبکہ مضارب اول کو کل نفع کا ایک سدس ملےگا۔
" (وأما)القسم الذي للمضارب أن يعمله إذاقيل له:اعمل برأيك،وإن لم ينص عليه،فالمضاربة، والشركة، والخلط، فله أن يدفع مال المضاربة مضاربة إلى غيره"۔(بدائع الصنائع،كتاب المضاربة،فصل في بيان الحكم المضاربة ،ج:6،ص:188)
"قال:وإذادفع إليه رب المال مضاربة بالنصف،وأذن له بأن يدفعه إلي غيره فدفعه بالثلث،وقد تصرف الثاني وربح،فإن كان رب المال قال له:على أن ما رزق الله،فهو بيننا نصفان،فلرب المال النصف،وللمضارب الثاني الثلث،وللمضارب الأول السدس،لأن الدفع إلى الثاني مضاربة قد صح لوجود الأمر به من جهةالمالك، ورب المال شرط لنفسه نصف جميع ما رزق، فلم يبق للأول إلا النصف فينصرف تصرفه إلى نصيبه،
وقد جعل من ذلك بقدرثلث الجميع للثاني،فيكون له فلم يبق إلاالسدس"(الهداية،كتاب المضاربة،باب المضارب يضارب، ج:3، ص:268)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 891
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 493
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1191
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں