بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 20/10/2026

دارالافتاء

 

پنشن میں وراثت کا حکم


سوال

اگر بیوہ کے نام اپنے مرحوم خاوند کا پنشن جاری ہواہو تو کیا اس  میں مرحوم کے دیگر ورثاء  کا کوئی حصہ ہو گا یا نہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ پنشن حکومت کے جانب سے  سرکاری ملازم یا اس کے کسی وارث کو عطیہ ہوتا ہے،لہذایہ حکومت کی طرف سے جس کے نام جاری ہو، وہی اس کا مالک و حقدار ہوتا ہے۔

صورت مسئولہ کے مطابق اگر مرحوم خاوند کا پنشن  بیوہ کے نام  جاری ہواہو، تو بیوہ ہی ا س کی حق دار ہوگی ، مرحوم کے دیگر ورثاء کا اس میں کوئی حصہ نہیں ۔

 

‌أما ‌أصل ‌الحكم فهو ثبوت الملك للموهوب له في الموهوب من غير عوض لأن الهبة تمليك العين من غير عوض فكان حكمها ملك الموهوب من غير عوض.(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع،ج:6،ص:127)


فتویٰ نمبر : 5679/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں