بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 23/10/2026 |
دارالافتاء
دینی ادارے کے لیے کمیشن پر زکوٰۃ وصول کرنا
سوال
ایک دینی ادارہ ہے جہاں مستحق طلبا پڑھتے ہیں اگر وہ دینی ادارہ اپنے متعلقین (سفرا) سے کہہ دے کہ جو بھی ادارے کے لیے زکوٰۃ لے کر آئے تو اس کو وصول شدہ زکوٰ ۃ کا پانچ فیصد دیا جائے گا ،اس طرح معاملہ کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں ؟اگر جائز نہیں تو اس کی متبادل صورت کیا ہوسکتی ہے ؟
جواب
واضح رہے کہ مدارس کے لیے چندہ کرنے والے یا زکوٰۃ وصول کرنے والے (سفرا) عا ملین میں داخل نہیں ہیں کیونکہ یہ حضرات اسلامی حکومت کی طرف سے زکوٰۃ وصول کرنے کی لیے مامور نہیں ہیں اس لیے ان سفرا کی حیثیت اجیر کی ہوتی ہے اور عقد اجارہ میں ضروری ہے کہ اجرت اور منفعت دونوں معلوم ہوں اگر اجرت اور منفعت یا دونوں میں سے کوئی ایک بھی مجہول ہو تو اجارہ فاسد ہوجاتا ہے ،نیزیہ بھی ضروری ہے کہ اجرت ایسی چیز مقرر کی جائے جو اجیر کے عمل سے حاصل نہ ہو ۔
صور ت مسؤلہ کے مطابق زکوٰۃ وصول کرنے والے متعلقین ِ ادارہ (سفرا)کے لیے وصول شدہ زکوٰۃ میں سے حصہ مقرر کرنا درج ذیل وجوہات کی بنا پر جائز نہیں :
1-پہلی وجہ یہ ہے کہ اس میں سفیر کی اجرت مجہول ہے کیونکہ بعض اوقات زیادہ زکوٰۃ وصول کرنے کی صورت میں اس کی اجرت زیادہ ہوگی ،جبکہ کم زکوٰۃ لینے کی صورت میں اس کی اجرت بھی کم ہوگی ۔
2-دوسری وجہ یہ ہے کہ اس عقد میں منفعت بھی مجہول ہے کیونکہ اس سفیر کا کام لوگوں کو زکوٰۃ دینے کی ترغیب دينا ہے اور اس صورت میں یہ واضح نہیں کہ وہ اس کام میں کتنا وقت خرچ کرے گا ۔
3-تیسری وجہ یہ ہےکہ اس معاملہ میں سفیر کی اجرت اس کی وصول کردہ زکوٰۃ سے مقررکی جارہی ہے ،جو کہ اس کے اپنے عمل سے حاصل ہوئی ہے،جو کہ شرعاً جائز نہیں ۔
4۔چوتھی وجہ یہ ہے کہ اس معاملہ میں مستحق زکوٰۃکو مالک بنائے بغیرزکوٰۃ کی رقم سےاجرت مقرر کی جارہی ہے ،جس میں تملیک کے فقدان کی وجہ سے نہ تو زکوٰۃ ادا ہوگی ،اور نہ ہی اجرت دینا جا ئز ہوگا۔
لہذا کسی دینی ادارے کے سفیر کی اجرت زکوٰ ۃ کی رقم سے بطور فیصد مقرر کرناجائز نہیں ،اس کی متبادل جائز صورت یہ ہو سکتی ہے کہ ادارہ کے مستحقین طلبا سے زکوٰۃ کی تملیک کرانے کے بعد ان سفرا کے لیےمعین تنخواہ مقرر کرے۔
"(ومنها العامل)وهومن نصبه الإمام لاستيفاء الصدقات، والعشور،كذا في الكافي"(كتاب الزكوٰة، الباب السابع في المصارف،ج:1،ص:188)
”وشرطھا:کون الأجرۃ والمنفعة معلومتین؛ لأنٓ جهالتھما تفضي إلی المنازعة "۔(الدٓر المختار کتاب الإجارۃ ج:9،ص:7)
”(ولو دفع غزلا لینسجه له بنصفه ) أي بنصف الغزل (أو استأجر بغلاً لیحمل طعامه ببعضه أو ثوراً لیطحن برّہ ببعض دقیقه ) فسدت في الکل ؛ لأنّه استأجرہ بجزءٍ من عمله ، والأصل فی ذالک نھیهﷺ عن قفیز الطحان ۔(الدّرالمختارشرح تنوير الأبصار، كتاب الإجارة،باب الإجارةالفاسدة،ج:9،ص:78،79)
"ويشترط أنّ يكون الصرف تمليكا، لا إباحة كما مرّ(لا) يصرف (إلي بناء)نحو (مسجد)...أن الحيلة أن يّتصدق على الفقير،ثم يأمره بفعل هذه الأشياء"(ردؔالمحتار على الدؔر المختار ،باب المصرف ،ج:2،ص:344)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں