بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 22/10/2026 |
دارالافتاء
بکریوں میں زکوٰۃ کا حکم
سوال
اگرایک گھر میں والدین کے 6 یا 7بچے ہوں اور اس گھر میں 80 یا 90 بکریاں ہوں اور بکریوں ں اور کچھ پوتوں کی ہوں اور خریدوفروخت والد صاحب کرتا ہوں اور دودھ وغیرہ پورےگھر میں استعمال ہوتاہوں ( تجارت بھی کرتے ہیں اور دودھ بھی استعمال ہوتا ہے )، اب ان پر زکوٰۃ واجب ہے کہ نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ مویشیوں میں مویشیوں والی زکوٰ ۃ تب واجب ہوگی جب اس کی پرورش کا مقصوددودھ کا حصول اور افزائش نسل ہواور ایسے جانور جو باربرداری یانقل وحمل کے لئے رکھے جائیں یا جن کو ذبح کرکے گوشت اور غذابنانامقصود ہو ، ان میں زکوٰۃ واجب نہیں ہوگی ۔ اسی طرح جو جانور افزائش نسل کی بجائے خریدوفروخت اور تجارت کے لئے رکھے جائیں تو ان میں مال تجارت کے حساب سے قیمت لگا کرزکوٰۃواجب ہوگی ۔
لہذا صورت مسؤلہ کے مطابق اگر مذکورہ بکریوں سے مقصوددودھ کا حصول اور افزائش نسل ہو تو اس صورت میں اگریہ سائمہ ہویعنی پورے سال یا سال کے اکثرحصے میں اس کے چارے کا انتظام مالک کو نہ کرنا پڑے، بلکہ وہ چراگاہوں یا کھلے میدانوں سے چرتےہوں توبکریوں کی زکوٰۃ واجب ہوگی اوراگر بکریاں تجارت کی ہو ں تو پھر ان میں مال تجارت کے حساب سے یعنی قیمت لگا کرزکوٰۃواجب ہوگی ۔ نیزاگر حقیقی ملکیت والد کی ہو لیکن بچوں کے لئے صرف نامزد کی ہوں تو پھر زکوٰۃوالد پر ہوگی، لیکن اگرانہوں نے حقیقتاًبچوں اورپوتوں کو ملکیت میں دی ہو ں تو پھر ان پر زکوٰۃ واجب ہوگی۔
الزكاة واجبة علی الحر ،العاقل، البالغ، المسلم، إذا ملك نصاباً، تاماً، واحال عليه الحول.(الهداية،كتاب الزكوة،ج:2،ص:3)
وأما صفة نصاب السائمة فله صفات منها أن يكون معدا للإسامة وهو أن يسيمها للدر والنسل لما ذكرنا أن مال الزكاة هو المال النامي وهو المعد للاستنماء، والنماء في الحيوان بالإسامة إذ بها يحصل النسل فيزداد المال فإن أسيمت للحمل أو الركوب أو اللحم فلا زكاة فيها.( بدائع الصنائع، فصل نصاب الغنم، ج:2، ص:30)
فإن كانت للتجارة فحكمها حكم العروض يعتبر أن تبلغ قيمتها نصابا سواء كانت سائمة أو علوفة.ا(لفتاوى الهندية، الباب الثالث في زكاة الذهب والفضة والعروض،الفصل الثاني في العروض،ج:1، ص:178)
وأما نصاب الغنم فليس في أقل من أربعين من الغنم زكاة، فإذا كانت أربعين ففيها شاة إلى مائة وعشرين، فإذا كانت مائة وإحدى وعشرين ففيها شاتان إلى مائتين.)بدائع الصنائع، فصل نصاب الغنم، ج:2، ص:28)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں